ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2016 |
اكستان |
|
ہے کہ برا ئیاں خود بھی کرتی ہیں اور مردوں سے بھی کرا تی ہیں، غیبت، چغل خوری اور بہتان تراشی اِن میں عام ہوتی ہے۔ ٭ آگے آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ'' دُنیا کی محبت ہر خطا کی چو ٹی ہے۔'' اِسی محبت کی وجہ سے آدمی ڈاکہ، چوری، رشوت اور خیانت ایسے بڑے بڑے جرائم کا اِر تکاب کرتا ہے، زکوة نہیں دیتا ،غریبوں بیواؤں وغیرہ کی اِمداد نہیں کرتا اور بہت حقوق تلف کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی محبت میں سر شار کر دے اور اپنی مرضیات پر ہمیشہ چلتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ (بحوالہ ہفت روزہ خدام الدین لاہور ٢٩مارچ ١٩٦٨ئ) وفیات یکم جون کو حضرت اَقدس مولانا خواجہ خان محمد صاحب رحمة اللہ علیہ کی صاحبزادی صاحبہ اچانک اِنتقال فرماگئیں۔ ٢٧مئی کو محمد عبدالعزیز صاحب مکتبہ اِصلاح و تبلیغ کے والد گرامی جناب حافظ عبدالقدیر صاحب طویل علالت کے بعد حیدر آباد میں وفات پاگئے۔ ٢٥جون کوحضرت بانی جامعہ کے قدیم خادم اور شاگرد جناب قاری عبدالقیوم صاحب عارضہ قلب کی وجہ سے وفات پاگئے ۔قاری صاحب جامعہ صدیقیہ توحید پارک کے بانی ومہتمم تھے، اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی دینی اور علمی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہلِ اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔