Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016

اكستان

26 - 66
کے بندوں کوراہِ راست پر لایا جائے اور دین اِلٰہی و سنت ِنبوی کی خدمت کی جائے۔ 
دُوسری چیز معلم کے لیے ضروری ہے کہ معلم وہ طریقہ اپنے شاگر دوں کے ساتھ اِختیار کرے جو جناب ِ رسول اللہ  ۖ  کاصحابہ کے ساتھ تھا چنانچہ آپ اپنے شا گردوں کے ساتھ اِس قدر شفقت  و محبت سے پیش آتے تھے کہ جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ 
تیسری چیز معلم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے متعلمین سے کسی معاوضہ و اَجر کا طالب نہ ہو  کماقال اللہ تعالیٰ (  قُلْ لَا اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا ) چنانچہ آپ نے مدة العمر اپنے کسی شاگرد سے کسی قسم کا طمع اور لا لچ نہ کیا بلکہ (  اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ )  پر عمل پیرا رہے۔ 
 چوتھی چیز یہ ضروری ہے کہ اپنے شا گردوں کواَخلاقِ حسنہ کی جانب رغبت دلائے اور سیئات سے بچنے کی تا کید کرتارہے چنانچہ آپ درس میں ہمیشہ سختی کے ساتھ اِن دونوں باتوں کا حکم دیتے تھے اگر کبھی ضرورت پڑتی تو تُرش لہجہ میں اَمر با لمعروف و نہی عن المنکر فرماتے، ایک طرف تو شاگردوں پر شفقت کا یہ عالَم کہ اُن کے جوتے تک سیدھے کرتے دُوسری طرف اگر کوئی خلافِ شرع اَمراُن سے سرزد ہو جائے تو پھر عدل و اِنصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹتا تھا۔ 
پانچویں چیز یہ ضروری ہے کہ شا گردوں کوموعظِ حسنہ کے ذریعے نصیحت کرے چنانچہ آپ ہمیشہ مو عظ حسنہ ہی فرما تے تھے نیز یہ بھی ضروری ہے کہ معلم متعلمین کی قوتِ اَذہان کے موافق علوم بیان کرے جس قدر کہ وہ تحمل کر سکیں چنانچہ آپ بحکمِ آقائے نامدار  ۖ   اِنَّا مَعْشَرُ الْاَنْبِیَاء اُمِرْنَا اَنْ نُنْزِلَ النَّاسَ مَنَازِلَھُمْ وَ اَنْ نُخٰطِبَہُمْ عَلٰی قَدْرِ عُقُوْلِھِمْ   پر پوری طرح عمل فرماتے تھے، نیز یہ سب سے زیادہ ضروری اور اَشد ہے کہ معلم کے قول و فعل میں مطابقت ہو، دُوسروں کو جس کی تعلیم دے توپہلے خوداُس پر عامل ہو۔ 
آپ کے پیش ِ نظر چونکہ قولہ تعالیٰ( لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَالَا تَفْعَلُوْنَ )  اور آقائے نا مدار  ۖ  کا اِرشاد ِ گرامی اَشَدُّ الَّناسِ عَذَابًا عَالِم لَمْ یَنْفَعْہُ اللّٰہُ بِعِلْمِہ وَقَالَ اَیْضًا اَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ حَسْرَةً یَوْمَ الْقِیَامَةِ رَجُلَانِ رَجُل عَلِمَ عِلْمًا فَیَرَی غَیْرَہُ  یَدْخُلُ بِہِ الْجَنَّةَ  لِعَمَلِہ وَھُوَ یَدْخُلُ النَّارَ لِتَضْیِیْعِہِ الْعَمَلَ ۔    یہ آیات و اَحادیث تھیں اور آپ اِن اَحادیث کی تعلیم دیتے تھے لہٰذا اِس بنا پر آپ کے قول و فعل میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 5 2
4 درسِ حدیث 6 1
5 دورُوحانی بیماریاں ....... خواہشات اور لمبی اُمیدیں 6 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 9 7
9 فرد کی مِلکیت ،تقسیمِ دولت اور تہذیب ِاَخلاق : 9 7
10 لازمی تقسیم : 11 7
11 جذبہ ٔ دولتمندی اور سرمایہ داری کااِستیصال : 11 7
12 زکوة کے علاوہ : 13 7
13 ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے : 14 7
14 دُوسری ضرورتیں : 15 7
15 لازمی تقسیم کی دُوسری صورت ''ترکہ کی تقسیم'' : 16 7
16 بیت المال اور مداخل و مصارف : 16 7
17 (٨) اَموالِ فاضلہ : 23 7
18 (٩ ) خمس : 23 7
19 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 25 1
20 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 25 19
21 رعایت ِ آداب علومِ نبویہ : 25 19
22 طریقہ ٔ درس : 27 19
23 خصوصیاتِ درس : 28 19
24 اگر بخاری شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
25 اگر ترمذی شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
26 تطابق عمر بخلیفہ ٔ سوم : 31 19
27 ذکراللہ 33 1
28 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 41 1
29 اِسلام کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا رُکن : 41 28
30 کلمہ طیبہ کے معنی : 43 28
31 کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں : 44 28
32 نماز : 44 28
33 روزہ : 44 28
34 جہاد : 44 28
35 بیوی : 45 28
36 شراب : 48 28
37 وطن : 49 28
38 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 50 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 50 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 51 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 52 38
42 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 52 38
43 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 53 38
44 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 54 38
45 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 54 38
46 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 55 38
47 ماہ ِشعبان کی فضیلت 56 1
48 کثرتِ صوم : 56 47
49 بخشش ِعام کی صدا : 57 47
50 بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث 58 19
51 تطابق تاریخ ِ وفات : 58 19
52 مناسب ماہ ِوفات بغزوات : 58 19
53 مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : 58 19
54 گلدستہ ٔ اَحادیث 59 1
55 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 59 54
56 صبح و شام اَعوْذُ بِاللّٰہِ .... اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 60 54
57 وفیات 61 1
58 اَخبار الجامعہ 62 1
59 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter