Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016

اكستان

17 - 66
مبہم الفاظ بیت المال کا پورا مفہوم اَدا نہیں کرتے۔ لفظی معنی کے لحاظ سے اگرچہ بیت المال (مال کا کمرہ) اُس مکان کا نام ہے جہاں خلافتِ اِسلامی کا مرکزی خزانہ محفوظ رہتاہو، مگر محاورہ میں اِسلامی حکومت کے پورے مالی نظام کو بھی ''بیت المال'' کہہ دیا جاتاہے یہی عام مفہوم اِس وقت ہمارے پیش ِ نظرہے اور اِسی کی آمدنی اور خرچ کے مدات بیان کرنے مقصود ہیں۔ 
(١) زکوة (٢) صدقہ ٔ فطر (٣) عشر ۔ یہ تینوں مدمسلمانوں کے ساتھ مخصوص ہیں یہ صرف مسلمان سے وصول کیے جائیں گے۔ (غیر مسلم اگر چاہیں تووہ بھی اِس طرح کا نظام قائم کر سکتے ہیں اِسلامی حکومت اُنہیں مجبور نہیں کرے گی) یتیم بچے، ضرورت مند مسلمان مرد اور عورتیں جو صاحب ِ نصاب نہ ہوں ضرورت مندمسافر (اِبن السبیل) اِن کے مصارف ہیں مسلمان طلبہ کے تعلیمی وظیفے بھی اِن مدات سے دیے جاسکتے ہیں۔ 
(٤)  ''اَوقاف'' ہر ایک وقف کی آمدنی کا مصرف وہ ہوگا جو وقف نامہ میں درج ہے، وہ مصرف نہ رہا ہو یا غلط قرار دے دیا گیاہو تو یہ آمدنی بیت المال کے ذریعہ قریب تر یا مناسب تر مد میں صرف کی جائے گی۔ 
(٥)  ''خراج'' وہ مال گزاری (محصول) ہے جوغیر عشری زمینوں سے لیاجاتا ہے ۔کتب ِ فقہ میں عشری اور خراجی زمینوں کی تفصیلات درج ہیں، مجاہد ِ ملت نے بھی'' اِسلام کے اِقتصادی نظام'' میں اِن کی تفصیل کر دی ہے مراجعت کی جائے۔ 
(٦)  ''عشور'' کوسمجھانے کے لیے در آمد برآمد کی ڈیوٹی (کسٹم ڈیوٹی) کہاجا سکتاہے مگر عشور اور کسٹم ڈیوٹی میں بڑا فرق ہے، عشور صرف تجارتی مال پر لیا جاتا ہے ملک کے اَندر نہیں لیا جاتا بلکہ دُوسرے ملک سے در آمد بر آمد پر لیا جاتا ہے۔ 
نصاب کی جو مقدار ہے یعنی چون تولہ چاندی اِس سے کم قیمت کے مال پر نہیں لیاجاتا بعض صورتوں میں مقروض سے نہیں لیا جاتا، مسلمان اگر زکوة اَدا کر چکا ہے تو اُس سے نہیں لیاجاتا، غیر ملکی سے  اُس وقت لیا جاتا ہے جبکہ دُوسرا ملک جس سے در آمد یا بر آمد ہو رہی ہے وہ بھی لیتا ہو، ورنہ نہیں لیا جائے گا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 5 2
4 درسِ حدیث 6 1
5 دورُوحانی بیماریاں ....... خواہشات اور لمبی اُمیدیں 6 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 9 7
9 فرد کی مِلکیت ،تقسیمِ دولت اور تہذیب ِاَخلاق : 9 7
10 لازمی تقسیم : 11 7
11 جذبہ ٔ دولتمندی اور سرمایہ داری کااِستیصال : 11 7
12 زکوة کے علاوہ : 13 7
13 ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے : 14 7
14 دُوسری ضرورتیں : 15 7
15 لازمی تقسیم کی دُوسری صورت ''ترکہ کی تقسیم'' : 16 7
16 بیت المال اور مداخل و مصارف : 16 7
17 (٨) اَموالِ فاضلہ : 23 7
18 (٩ ) خمس : 23 7
19 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 25 1
20 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 25 19
21 رعایت ِ آداب علومِ نبویہ : 25 19
22 طریقہ ٔ درس : 27 19
23 خصوصیاتِ درس : 28 19
24 اگر بخاری شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
25 اگر ترمذی شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
26 تطابق عمر بخلیفہ ٔ سوم : 31 19
27 ذکراللہ 33 1
28 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 41 1
29 اِسلام کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا رُکن : 41 28
30 کلمہ طیبہ کے معنی : 43 28
31 کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں : 44 28
32 نماز : 44 28
33 روزہ : 44 28
34 جہاد : 44 28
35 بیوی : 45 28
36 شراب : 48 28
37 وطن : 49 28
38 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 50 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 50 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 51 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 52 38
42 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 52 38
43 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 53 38
44 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 54 38
45 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 54 38
46 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 55 38
47 ماہ ِشعبان کی فضیلت 56 1
48 کثرتِ صوم : 56 47
49 بخشش ِعام کی صدا : 57 47
50 بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث 58 19
51 تطابق تاریخ ِ وفات : 58 19
52 مناسب ماہ ِوفات بغزوات : 58 19
53 مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : 58 19
54 گلدستہ ٔ اَحادیث 59 1
55 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 59 54
56 صبح و شام اَعوْذُ بِاللّٰہِ .... اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 60 54
57 وفیات 61 1
58 اَخبار الجامعہ 62 1
59 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter