Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

40 - 65
تجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ حرام مال جیسے آتا ہے ویسے ہی بے فائدہ جگہوں پر خرچ ہوکر چلا بھی جاتا ہے اور بسا اَوقات اپنے ساتھ دُوسرے حلال مال کی برکت بھی ختم کردیتا ہے اِس لیے اللہ سے ڈرنے کا حق اُسی وقت اَدا ہوسکتا ہے جبکہ ہم اپنی معیشت اور کاروبار کو سود کی نجاستوں سے حتی الامکان پاک کرلیں اور حرام ذرائع سے بچ کر اپنا ٹھکانا جنت میں بنالیں۔
سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں  :
یہاں یہ بات خاص طور پر پیش نظر رہنی چاہیے کہ سودی لین دین کی حرمت صرف اِسلام ہی میں نہیں ہے بلکہ پچھلے مذاہب ِسماویہ وغیر سماویہ کا نظریہ بھی اِس کے بارے میں وہی تھا جو اِسلام پیش کرتا ہے چنانچہ 
٭  یہودیت میں سود قطعاً حرام تھا۔  اَصحاح ٢٢ سفر مزامیر میں لکھا ہے  : 
 ''اِیمان والا شخص سود پر (مال) نہیں دیتا۔''
٭  اور توریت میں ہے : ''جب تمہارا بھائی محتاج ہو تو اُس کو سود پر (مال) نہ دو۔''
اِس کے بعد یہودی اَحبار ورہبان نے اپنی مادّیت پرستی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اِس حرمت ِمطلقہ کو اِس معنی پر محمول کرلیا کہ یہود کا آپس میں تو سودی لین دین ممنوع ہے اَلبتہ غیر یہودیوں سے سود لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، چنانچہ آج تک وہ اِس تحریف پر عمل پیرا ہیں۔ قرآنِ کریم نے اُن کی اِس تحریف وتلبیس کو اِن الفاظ میں واشگاف فرمایا ہے  :
( وَاَکْلِہِمُ الرِّبٰوا وَقَدْ نُہُوْا عَنْہُ وَاَکْلِہِمْ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَاَعْتَدْنَا لِلْکَافِرِیْنَ مِنْہُمْ عَذَاباً اَلِیْمًا) (سُورة النساء :  ١٦١)
''اور اُن کی سود خوری سے بھی حالانکہ اِس سے اُن کو ممانعت کردی گئی تھی اور اِس سے بھی کہ وہ ناحق لوگوں کے مال کھاتے تھے اور اِن میںسے ظالموں کے لیے ہم نے عذابِ الیم تیار کررکھا ہے۔''
٭  اِسی طرح دین عیسائیت میں بھی سود ناجائز تھا، ''اِنجیل لوقا'' میں ہے  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter