Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

39 - 65
(٤)  آنحضرت  ۖ اِرشاد فرماتے ہیں  :
فَاَتَیْتُ عَلَی قَوْمٍ بُطُونُہُمْ کَالْبُیُوْتِ فِیہَا الْحَیَّاتُ تُرٰی مِنْ خَارِجِ بُطُونِہم فَقُلْتُ مَنْ ہٰؤُلَائِ یَا جِبْرِیْلُ ؟  قَالَ ہٰؤُلَائِ اَکلَةُ الرِّبٰوا.  ١   
''(معراج کی رات میں) میرا گزر ایسی جماعت پر ہوا جن کے پیٹ کمروں کے مانند تھے جن میں سانپ (لوٹ رہے) تھے جو باہر سے نظر آرہے تھے، میں نے پوچھا کہ اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں  ؟  تو حضرت جبرئیل ں نے جواب دیا کہ یہ سود کھانے والے لوگ ہیں۔''
(٥)  حضرت عبد اللہ اِبن عباس ص کی روایت ہے کہ آنحضرت  ۖنے اِرشاد فرمایا  :
اِذَا ظَہَرَ الزِّنَا وَالرِّبَا فِیْ قَرْیَةٍ فَقَدْ اَحَلُّوا بِاَنْفُسِہِم عَذَابَ اللّٰہِ.(رواہ ابویعلی رقم الحدیث ٤٩٨١ ، الترغیب والترہیب رقم الحدیث ٢٨٨٣)
''جب کسی بستی میں بدکاری اور سود خوری عام ہوجائے تو وہاں کے باشندے اپنے کو اللہ کے عذاب کا مستحق بنالیتے ہیں۔''
اِسی طرح کی اور روایات بھی ذخیرۂ اَحادیث میں موجود ہیں جن کو پڑھ کر کسی بھی صاحب اِیمان کو ہرگز ہرگز یہ جرأت نہ ہونی چاہیے کہ وہ اپنی آمدنی میں سود کا ایک لقمہ بھی شامل کرے، لیکن بُرا ہو مال کی ہوس اور دولت کی حرص کا کہ آج ہم اِسلام کا دعویٰ کرنے کے باوجود سودی کاروبار سے بچنے  کا اہتمام نہیں کرتے اور مال کی کثرت کے شدید شوق میں حلال و حرام کی تمیز ختم کردیتے ہیں حالانکہ جنابِ رسول اللہ  ۖ نے فرمایا ہے  :
اَلرِّبَا وَاِنْ کَثُرَ فَِنَّ عَاقِبَتَہ اِلٰی قُلٍّ. (رواہ الحاکم عن عبد اللہ بن مسعود ٢/٣٧، الترغیب و الترہیب ص: ٤٢٠)
''سود کا مال اگر چہ بہت ہوجائے مگر اُس کا اَنجام کمی ہی کمی ہے۔'' 
  ١    رواہ احمد٢/ ٣٥٣ ، الترغیب و الترہیب :  ٢٨٨٥

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter