Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

8 - 65
درسِ حدیث 
حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' 	کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
غریبوں جیسی زندگی،آپ سب سے زیادہ مالدار بن سکتے تھے  !
مال دار ''سنت ''کیسے زندہ کریں  ؟  بہتان بازی،یہودی میڈیا کی پرانی عادت
 مال کمانا اور بڑھانا منع نہیں ،جمع نہ کرنا اور خرچ کرتے رہنا پسند کیا گیا ہے
(کیسٹ نمبر4  سائیڈA 16 - 10 - 1981    )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ  ۖ نے دو موٹے قِطری کپڑے زیب ِتن فرما رکھے تھے ،یہ یمن سے آیا کرتے تھے موٹے کپڑے بدنِ مبارک پر تھے جیسے کرتا اور شلوار ہو کرتا اور پائجامہ ہو یاپھر اُس کے بجائے اُس زمانے میں ایسے بہت ہوتا رہا ہے کہ دو چادریں ہوتی تھیں اِستعمال میں، ایک باندھ لی ایک اوڑھ لی، اِس سے زیادہ کپڑے عام طور پر میسر ہی نہیںتھے یہ موٹے بہت تھے، جب رسول اللہ  ۖ  تشریف فرما ہوتے تھے اور آپ کو پسینہ آتا تھا تو پسینے سے وہ گیلے ہو کربوجھل محسوس ہوتے تھے  ثَقُلاَ عَلَیْہِ   اِتنے میں اِسی دوران ایسے ہوا کہ ایک بزاز آیا شام سے اور وہ تھا ایک یہودی کا آدمی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نام لیا بعد میں وہ نام نہیںچلا کہ وہ کون آدمی تھا یہودی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ اِحساس تھا کہ آپ کو اِن میں ایسے دِقت ہوتی ہے پسینہ آجاتا ہے بوجھل ہوجاتے ہیں کپڑے تو اِس سے دُشواری محسوس فرماتے ہیں، پسینے سے بوجھل ہوجاتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter