Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

10 - 65
اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ  :
اِس حدیث شریف میں ایک تو حالت معلوم ہورہی ہے کہ رسولِ کریم علیہ الصلوة والتسلیم نے اپنی حالت اپنے اِختیار سے کتنی سادہ رکھی ہے یہی پسند فرمایا ہے اور ہو سکتا ہے کہ کوئی کروڑ پتی ہو اور وہ پھٹے ہوئے کپڑے پہنے اور وہ یہی کہے کہ میں تو ایسے عمل کر رہا ہوں اور اِس کی وجہ ہو بخل کہ پیسے خرچ کرنا جانتا ہی نہیں اِس لیے ایسے کرر ہا ہے اور اِس حدیث کی آڑ لے تو یہ غلط ہو گا کیونکہ رسول اللہ  ۖ  تو اپنے پاس رکھا ہی نہیں کرتے تھے تو اُس کروڑ پتی کو دُوسری بات کرنی چاہیے پہلے کہ اپنے پاس رہے ہی نہ پھر یہ کرنا چاہیے کہ اِس طرح سے رہے جیسے اور رہتے ہیں تو یہ بات پہلے نہیں، حقیقتاً اِس طرح کی زندگی گزارنی بہت ہی مشکل کام ہے اور اگر کوئی اِس پر عمل کر لیتا ہے تو وہ بڑا خوش قسمت ہے کیونکہ اِتباعِ سنت جو ہے یہ تو آخرت کا جو خوش نصیب آدمی ہو اُسے نصیب ہوتا ہے ورنہ حاصل ہی نہیں ہوتا، اِتباعِ سنت جو اللہ کے نزیک بہترین آدمی ہوگا وہ کر سکے گا ورنہ کسی کے بس کا نہیں ہے،  وہ جو سیٹھ ہے  اور پھٹے ہوئے کپڑے پہن رہا ہے یا پیوند لگے ہوئے پہن رہا ہے اُس کا نام ریاکاری ہوسکتا ہے   اِتباعِ سنت نہیں ہوسکتا کیونکہ اِتباعِ سنت تو یہ ہے کہ اپنے پاس رکھے بھی نہ ۔
حضرت اَبوذر   کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو  :
اور صحابہ کرام  میں تو ایک جلیل القدر صحابی جو ہیں حضرت اَبوذر رضی اللہ عنہ وہ تو اِسی کے قائل ہوگئے تھے وہ کہتے تھے کہ روپیہ اور پیسہ یعنی سونا اور چاندی یہ دو سکے جو ہیںیہ نہیں رکھ سکتا آدمی، جائیداد ہے ٹھیک ہے اُس سے آمدنی آئے گی جمع نہیں کر سکتا آمدنی جمع نہیں کر سکتا ،باغ ہے کسی کا ٹھیک ہے جائیدادہے ٹھیک ہے اُس سے کرایہ آتا ہے ٹھیک ہے لیکن جب آجائے تو خرچ کر ڈالنا چاہیے اُسے جمع کرنا یہ اُن کے نزدیک درست نہیں ہے وہ بالکل اِس کے قائل نہیں تھے اور رسول اللہ  ۖ  نے اُن سے ایک دفعہ اِسی طرح کی بات فرمائی تھی بس اُس کے بعد سے تاحیات اُسی پر قائم رہے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter