Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

17 - 65
رمضان المبارک کی باطنی برکات  ،  اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 
حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں
شہداء کی کرامات
(  حضرت اَقدس مولانا سےّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ  )
(کیسٹ نمبر I  سائیڈA 1971    )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
اِس مبارک مہینے میں جو باتیں ہوتی ہیں باطنی وہ ہم کو فقط رسول اللہ  ۖ  ہی بتلا سکتے تھے  نبی کے علاوہ باقی کسی کو صحیح معلومات ہونی ممکن نہیں، تو اِنسان کی حقیقی حیات رُوحانی ہے ہمیشہ رہنے والی زندگی رُوحانی ہے اور اُس کا جو حصہ نظر آسکتا ہے وہ ہر اِنسان کو نظر نہیں آسکتا اَنبیاء ِکرام علیہم الصلٰوة والسلام ہی اُس کو دیکھ سکتے تھے اُن ہی کو اُس کا صحیح پتہ چل سکتا تھا اِس آدمی کو جس کی وفات ہوگئی جسے آپ اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں کہ یہ مر گیا ہے اَب اِس کے ساتھ کیا گزر رہی ہے یہ ہمیں نظر نہیں آسکتی اَنبیاء ِکرام علیہم الصلٰوة والسلام کو اِس کا پتہ صحیح اور حقیقی چل سکتا تھا ۔
ایک شخص کو جوجنابِ رسول اللہ  ۖ  کا کجاوا کسا کرتا تھا ایک سفر میں تیر آیا اور اُس کے لگا اُس سے اُس کی وفات ہوگئی اَچانک تیر آیااور لگا اور وفات ہوگئی لوگوں نے کہا  ھَنِیْئًا لَہُ الشَّھَادَةْ   ١  اِس کو شہادت مبارک ہو یہ شہید ہو گیانبی کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے فرمایا، نہیں اِس نے ایک چادر مالِ غنیمت میں سے چھپا لی تھی وہ اِس کے اُوپر آگ بن کر لگ رہی ہے اِس کے بدلے تو اُس کے ساتھ جو  کیفیت گزر رہی تھی کہ اُس نے مال میں خیانت کی وہ مال کی خیانت وہ لوگوں کی حق تلفی اُس کو اُس عالَم 
  ١   بخاری شریف  کتاب المغازی  رقم الحدیث  ٤٢٣٤

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter