ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015 |
اكستان |
|
عید کس کی ہے ؟ ( جناب وفا صاحب ملک پوری ) جس نے دُنیا میں کیا ہو آخرت کا بندو بست جو نہ بھولا ہو غمِ ہستی میں اِقرار اَلست کر دیا ہو جس نے اپنی بیجا خواہشوں کو پست جس نے اپنے نفسِ اَمارہ کو دیدی ہو شکست فرق کچھ آئے نہ جس کے عزم و اِستقلال میں راہِ حق پر جو رہے ثابت قدم ہر حال میں جس کے اِیماں کی حرارت قلب کو دے سوزو ساز جو سمجھتا ہو خدائے پاک کی طاعت کا راز آنکھ کی ٹھنڈک ہو جس کے واسطے ذوقِ نماز سر جھکا کر سجدۂ خالق میں جو ہو سرفراز کامراں جس کی وفا ہو ہر جفا کے سامنے جس کی پیشانی جھکی ہو بس خدا کے سامنے بھول کر بھی اَمر حق سے ہو نہ جس کو اِختلاف کعبۂ دِل کی حفاظت جو سمجھتا ہو طواف جس کے دِل کا آئینہ گرد ِ کدورت سے ہو صاف جس کے حسنِ خلق کا دُشمن کو بھی ہو اِعتراف