ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015 |
اكستان |
|
لوٹا گیا یاکسی اور طرح کا اُس کو نقصان پہنچایا گیا تو اِن سب کا بھی اللہ کے یہاں بہت بڑا ثواب ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو اِتنے بڑے مرتبے دے گا کہ بڑے بڑے عابد اور زاہد اُن پر رشک کریں گے۔ جس طرح دُنیاوی حکومتوں میں اُن سپاہیوں کی بڑی عزت ہوتی ہے اور اُنہیں بڑے بڑے اِنعامات اور خطابات دیے جاتے ہیں جو اپنی حکومت کی وفاداری اور حمایت میں چوٹیں کھائیں، مارے پیٹے جائیں، زخمی کیے جائیں اور پھر بھی اُس حکومت کے وفادار رہیں، اِسی طرح اللہ کے یہاں اِن بندوں کی خاص عزت ہے جو اللہ کے دین پر چلنے اور دین پر قائم رہنے کے جرم میں یا دین کی ترقی اور سرسبزی کے لیے کوشش کرنے کے سلسلے میں مارے پیٹے جائیں یابے عزت کیے جائیں یا دُوسری طرح نقصانات اُٹھائیں، قیامت کے دِن ایسے لوگوں کو جب خاص اِنعامات بٹیں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے خاص اِعزاز و اِکرام سے اُنہیں نوازے گا تو دُوسرے لوگ حسرت کریں گے کہ کاش ! دُنیا میں ہمارے ساتھ بھی یہی کیا گیا ہوتا، دین کے لیے ہم ذلیل کیے گئے ہوتے، مارے پیٹے گئے ہوتے، ہمارے جسموں کو زخمی کیا گیا ہوتا تاکہ اِس وقت یہی اِنعامات ہم کو بھی ملتے۔ اے اللہ ! اگرہمارے لیے کبھی ایسی آزمائشیں مقدر ہوں توہم کو ثابت قدم رکھنا اور اپنی رحمت اور مدد سے محروم نہ فرمانا، آمین۔ مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ)