Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2015

اكستان

38 - 65
یہ تین غرور اِنسانیت کی مقدس سطح میں اُونچ نیچ اور نشیب و فراز کے گڑھے ڈال کر یکسانیت اُخوت اور مساوات کو پارہ پارہ کر ڈالتے ہیں لہٰذا اِنسانیت کی نظر میں بھی مردُود و ملعون ہیں، وہ خدا جو اِنسانیت کو بہترین دولت و نعمت بتاتا ہے اُس کی نظر میں بھی معتوب ومبغوض ہیں۔ 
(١٤)  سیاسی دُنیا کے وزرائِ اعظم جو ایٹمی بموں کی ہولناکیوں سے لرزہ بر اَندام ہیں، اُن کے دِلوں سے پوچھو کیا وہ مذکورہ بالا اُصول کے لیے ''رحمت'' کے سوا اور کوئی لفظ بھی تجویز کر سکتے ہیں یہی رحمت ہے جس سے سارے عالم بلکہ کائنات کے تمام عالموں کو ہمکنار کرنے کے لیے وہ آخری نبی مبعوث کیا گیا جس کا لقب رحمة للعالمین ہے (ۖ)  (  وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَةً  لِّلْعَالَمِیْنَ )
(١٥)  آخر میں ایک بات سن لیجیے ''جہاد'' کے لفظ سے دُنیا کو وحشت زدہ کر کے مسلمانوں نے نہیں بلکہ اُن کے مخالفین نے بہت کچھ پروپیگنڈا کیالیکن یہ سارا پروپیگنڈا غلط اور ناکام ثابت ہوا کیونکہ جہادکے جو معنی بیان کیے گئے اِسلام کا دامن اُن سے پاک ہے۔ 
جہاد کی غرض و غایت اور اُس کا دستور العمل جو قرآنِ حکیم نے بیان فرمایا یونائٹیڈ نیشنز   (اقوامِ متحدہ) کا بین الاقوامی چار ٹر آج تک اُس کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکا۔ 
آزادی ضمیر، آزدیٔ رائے و فکر ، یہ ہے مقدس نصب العین جس کے لیے اِسلام جہاد فرض کرتا ہے  (  وَلَولاَ دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَھُمْ بِبَعْضٍ لَّھُدِّمَتْ صَوَامِعُ )(سُورہ حج  :  ٤٠ ) 
اگر دفاع اور ڈیفنس کا قاعدہ اللہ تعالیٰ لوگوں میں جاری نہ کرتا تو آزادیٔ ضمیر ختم ہوجاتی ۔ 
اور گرجے، مندر، خانقاہیں، نمازو عبادت اور مسجدیں جن میں اللہ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے سب تباہ و برباد کردی جائیں۔ 
یہ ہے ڈیفنس(defence) اور دفاع کا مقصد۔ اَب اِیفنس(effence) اور اِقدام کا مقصد ملاحظہ فرمائیے  : 
( وَقَاتِلُوْھُمْ حَتّٰی لَا تَکُوْنَ فِتْنَة وَّیَکُوْنَ الدِّیْنُ  لِلّٰہِ )( سُورة البقرة :  ١٩٣ )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 حق وباطل کی دائمی کشمکش اور موجودہ حالات : 7 3
5 کفار کا فوری ردّعمل : 8 3
6 ''نیٹو ''کے عزائم : 8 3
7 ترقی پزیر دُنیا کا جغرافیہ : 8 3
8 وطن ِعزیز کو دَر پیش صورتِ حال : 9 3
9 موجودہ حالات کا ذمہ دار کون ؟ 10 3
10 عسکری گروپ کس نے بنائے : 10 3
11 پھانسیاں پانے والے اور حملہ آور کون ہیں : 10 3
12 مدرسہ کی رجسٹریشن اور مالیاتی نظام : 11 3
13 آپس میں کون لڑ رہا ہے : 12 3
14 آج تک قانون سازی کیوں نہیں ہوئی : 12 3
15 اِکیسواں ترمیمی بل ..... ہمارا مؤقف اور تحفظات : 13 3
16 ہم دہشت گردی کے حامی نہیں : 15 3
17 علماء کی سیاست سے کنارہ کشی اور اُس کا نقصان : 15 3
18 ''اِنتہاپسند ''کون ؟ 16 3
19 درسِ حدیث 22 1
20 مذہب کیوں بدلا ؟ : 23 19
21 ''این جی اَوز ''والا جبر : 23 19
22 مرنے کے بعد پھر زندگی : 24 19
23 ''دہر''کو خدا قرار دینا : 24 19
24 ''کیمونزم'' کی بنیاد'' نفی'' پر ہے : 25 19
25 اِس دُنیا کے بعد : 25 19
26 یہاں آنے سے پہلے : 26 19
27 عقل سے بالا اُمور کے لیے اَنبیاء کو بھیجا گیا : 27 19
28 آفاقی دین ........... صرف اِسلام 28 1
29 کیا اِسلام ایک فرقہ ہے : 29 28
30 شکوہ : 29 28
31 اِسلام کیا ہے : 29 28
32 نبی اور پیغمبر : 30 28
33 مطالبات ِ اِسلام : 32 28
34 اِسلامی تعلیمات ....... اَمن ِ عالَم کا بہترین فارمولا : 39 28
35 توحید : 39 28
36 اَنبیاء اور رسولوں کی حیثیت : 40 28
37 جتنے نبی اور رسول آئے اُن سب کی تصدیق کرو اور اِیمان لاؤ : 40 28
38 دین و مذہب دِ ل سے ہے۔ زور،زبردستی نہیں : 41 28
39 اِنسان کا درجہ اور مقصد : 41 28
40 اِنسانی بھائی چارہ : 42 28
41 عورت : 43 28
42 عدل واِنصاف : 43 28
43 نیکی کیا ہے ؟ 43 28
44 حرام کام : 44 28
45 '' جہاد '' 44 28
46 ضرورتِ دفاع : 44 28
47 '' مذہبی جنگ '' 44 28
48 مقصد اور مُنتہا : 45 28
49 فتنہ : 45 28
50 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
51 قصص القرآن للاطفال 49 1
52 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 49 51
53 ( اَصحابِ سبت کا قصہ ) 49 51
54 کیارُوحیں حاضرکی جا سکتی ہیں ؟ 51 1
55 تم کو کہاں ملیں گے بمبار مدرسوں میں 59 1
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter