Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

57 - 65
بابت ایک مضمون نظر سے گزرا جس کا عنوان تھا  :  ''پاکستانی مصاحف کی حالت ِ زار'' اُس میں پاکستانی مصاحف کی بابت علی العموم جو تبصرہ کیا گیا ہے وہ ایک تیسرے علمی لطیفے سے کم نہیں ،وہ لکھتے ہیں  : 
''رسم توقیفی ہونے کہ وجہ سے اِس کی اَغلاط ناقابلِ قبول اور گناہ کا باعث ہیں،  بعض مصاحف میں موجود رسم اور ضبط کی چند غلطیاں ہم ذیل میں پیش کرتے ہیں۔ '' 
 آگے اُنہوں نے حذف واِثبات پر مشتمل چند اَغلاط ذکر کیں جن میں مصحف ِمدینہ نبویہ والے  رسم مبنی علی الحذف کو صحیح اور مبنی علی الاثبات کوغلط شمار کیا پھر دُوسرا عنوان قائم کیا  : '' اَغلاط ِ ضبط کی چند مثالیں'' اِس کے ذیل میں چھ مثالیں پیش کیں اور مصحف ِمدینہ نبویہ والے عربی ضبط کو صحیح اور ہمارے یہاں رائج  ضبط کو غلط شمار کیا، بطورِ مثال اَلحمد میں الف پر زَبر کو غلط شمار کیا اور اَلحمد میں الف پر علامت ِوصل کو صحیح شمار کیا۔ 
خلاصہ یہ کہ اِمام دانی  کے موقف ِحذف اور اِمام اَبوداؤد کے موقف ِ اِثبات میں سے اَوّل الذکر رسم کو غلط اور دُوسرے کوصحیح شمار کرنا اور ضبط کے اِجتہادی ہونے کے باوجود ایک ضبط کو صحیح اور دُوسرے  کو غلط قرار دینا علمی دُنیا میں ایک لطیفے سے کم نہیں۔ 
یہی مضمون نگار ایک اور عنوان قائم کرتے ہیں  : 
''اچھی کاوش : مجمع  الملک فھد لطباعة المصحف الشریف  سعودی عرب دُنیا کا وہ منفرد اِدارہ ہے جسے رسم عثمانی، ضبط، علم الفواصل اورر موز اَوقاف کے معروف قواعد کے ساتھ قرآنِ مجید کی طباعت کا اعزاز حاصل ہے، سعودی عرب کے اِس اِدارے کو نہ صرف روایت ِ حفص کا مستند ترین مصحف چھپاپنے کا اِعزاز حاصل ہے بلکہ اُس نے دیگر متداول روایات (ورش، قالون اور دُوری) میں بھی کروڑوں کی تعداد میں مصاحف چھاپ کر مفت تقسیم کیے ہیں۔ '' 
ہم موصوف مضمون نگار کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ وہ جس اِدارے پر حسن اِعتماد  کر رہے ہیں اُسی اِدارے نے مصحف ِتاج بھی ١٤٠٩ھ میں چھاپا ہے اور ٢٦ سال سے طباعت واِشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter