Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

26 - 65
ہواکہ فلاں مقام پر ہیں تو صحابہ کرام سبقت کرکے آپ  ۖ  کے پاس پہنچے ،اُن میں حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ 
٭  غزوۂ خیبر میں بھی آپ سے بہت پسندیدہ خدمات ظہور میں آئیں اور اِسی طرح تمام غزوات میں، صرف غزوۂ تبوک میں رسولِ خدا  ۖ  اِن کو مدینہ میں چھوڑ گئے تھے، باقی تمام غزوات میں آپ  ۖ  کے ہمراہ رہے۔ 
٭  ٩ھ میں جب رسولِ خدا  ۖ  نے حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اَمیرِحج  بناکر روانہ کیا،اِن کی روانگی کے بعد سورۂ براء ٰ ت نازل ہوئی تواُس کی تبلیغ پر آ پ  ۖ  نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مامور کیا تھا۔ 
٭  جب آنحضرت  ۖ  کی وفات ہوئی توآ پ  ۖ  کے غسل دینے کی خدمت آپ ہی کے سپرد ہوئی۔ 
٭  حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت پر آپ نے عام مجمعوں میں اپنی دلی رضامندی کا اِظہار فرمایا اور فرمایا کہ رسولِ خدا  ۖ  اِن کو اِمامِ نماز بنا گئے تھے تو جس کو آپ نے ہمارے دین کا اِمام بنادیا ہم کون ہیں کہ دُنیاوی معاملات میں اُس کو اِمام نہ سمجھیں۔ 
٭  حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں اُن کی وزارت آپ کے سپرد رہی اور آپ نے اُن کے ساتھ اپنی حسن ِ عقیدت اور دلی محبت کا اِظہار اِس اہتمام سے کیا کہ آج روافض بھی اُن باتوں کی تاویل نہیں کر سکتے۔ 
٭  اپنے زمانہ ٔ خلافت میں آپ نے خدا جانے کس اہتمام سے اور کتنی بار اِس کا اعلان فرمایا، آج بھی اَسی(٨٠) سندوں سے آپ کا یہ قول کتب ِ اَحادیث میں موجود ہے خَیْرُ الْاُمَّةِ بَعْدَ نَبِیِّھَا اَبُوْبَکْرٍ ثُمَّ  عُمَرَ  یعنی نبی کے بعد تمام اُمت میں سب سے بہتر اَبوبکر ہیں پھر عمر۔
نیز اپنی خلافت میں ایک گشتی فرمان لکھ کر شائع کرایا کہ جو شخص مجھے اَبوبکر و عمر سے اَفضل کہے گا اُس کومیں وہ سزا دُوں گا جومفتری کو دی جاتی ہے یعنی اَسی (٨٠)کوڑے کی مار دُوں گا۔ غرض کہ آپ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter