Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

22 - 65
''وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے محنت کرنے والی نہ ہو کہ جوتتی ہو زمین کو یا پانی دیتی ہو  کھیتی کو، بے عیب ہو کوئی داغ اُس میں نہ ہو۔ '' 
اُنہوں نے چونکہ خود ہی سختی لازم کرنی چاہی لہٰذا اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی اُن پر سختی لازم فرما دی اور گائے کے لیے مختلف قیود مقرر فرمادیں۔ اَب اُنہیں ایسی گائے کی تلاش شروع ہوئی لیکن ایسی گائے کا مِلنا بہت مشکل تھا۔ بالآخر اُنہوں نے بڑی دِقت کے بعد ایسی گائے ڈھونڈ نکالی لیکن جب اُس کے مالک سے اُس کا سودا کرنا چاہا تو اُس نے گائے بیچنے سے اِنکار کردیا، اُنہوں نے بڑی مشکل سے ایک خطیر مال کے بدلے میں گائے بیچنے پر راضی کیا اور آخر کار گائے لے کراُسے ذبح کیا اور اُس کا ایک حصہ مقتول کو مارا جس سے وہ زِندہ ہو کر اپنے قدموں پرکھڑا ہو گیا اور اُس کے زخم سے دوبارہ خون بہنے لگا، لوگ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور اُن کی زبانیں گنگ ہوگئیں۔ 
حضرت موسٰی علیہ السلام ہمت کرکے آگے بڑھے اور اُس سے اِستفسار فرمایا تمہیں کس نے  قتل کیا  ؟  اُس نے بولے بغیر اپنے بھتیجے کی طرف اِشارہ کیا اور دھڑام سے زمین پر گرا اور مرگیا، اِس طرح اللہ تبارک وتعالیٰ نے اُنہیں کھلی آنکھوں مشاہدہ کرادیا کہ وہ کس طرح مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔ 
اللہ تبارک وتعالیٰ نے سچ فرمایا  : 
( وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰ رَئْ تُمْ فِیْھَا وَاللّٰہُ مُخْرِج مَّاکُنْتُمْ تَکْتُمُوْنَ فَقُلْنَا اضْرِبُوْہُ بِبَعْضِھَا کَذَالِکَ یُحْیِ اللّٰہُ الْمَوْتٰی وَیُرِیْکُمْ اٰیٰتِہ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ۔)  
(سُورة البقرہ  :  ٧٣،٧٢)
''اور جب مار ڈالا تھا تم نے ایک شخص کو پھر لگے ایک دُوسرے پر دھرنے۔ اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے پھرہم نے کہا مارو اُس مُردہ پر اِس گائے کا ایک ٹکڑا اِسی طرح زندہ کرے گا اللہ مُردوں کو،اللہ دِکھاتا ہے تم کو اپنی قدرت کے نمونے تاکہ تم غور کرو۔'' (جاری ہے)  ض  ض  ض 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter