Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

17 - 65
( وَالْجَارِذِی الْقُرْبٰی ۔ وَالْجَارِی الْجُنُبِ۔ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ) ( سُورة النساء  :  ٣٦)
اِس آیت میںتین قسم کے پڑوسیوں کا ذکر ہے اور اُن میں سے ہر قسم کے پڑوسی کے ساتھ اچھے سلوک کی ہدایت فرمائی گئی ہے۔ 
( وَالْجَارِذِی الْقُرْبٰی)سے مراد وہ پڑوسی ہیں جن سے پڑوسی کے علاوہ کوئی خاص قرابت بھی ہو۔ 
 ( وَالْجَارِی الْجُنُبِ )سے مراد وہ پڑوسی ہیں جن کے ساتھ کوئی اور تعلق ،رشتہ داری وغیرہ  کا نہ ہو، صرف پڑوسی ہی کا تعلق ہو جس میں غیر مسلم پڑوسی بھی داخل ہیں۔ 
( وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ) سے مراد وہ لوگ ہیں جن کا کہیں اِتفاق ہوگیا ہو جیسے سفر کے ساتھی یا مدرسے کے ساتھی یا ساتھ رہ کر کام کاج کرنے والے، اِس میں بھی مسلم غیر مسلم کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔ 
اور اِن تینوں قسم کے پڑوسیوں اور ساتھیوں کے ساتھ حسن ِسلوک کا اِسلام نے ہم کو حکم دیا ہے رسول اللہ  ۖ  اِس کی اِس قدر سخت تاکید فرماتے تھے کہ ایک حدیث میں ہے آپ  ۖ  نے اِرشاد فرمایا  : 
''جو شخص خدا اور یومِ آخرت پر اِیمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو کوئی ایذاء اور تکلیف نہ دے۔'' 
ایک دُوسری حدیث میں ہے حضور  ۖ نے اِرشاد فرمایا  : 
''وہ مسلمان نہیں جو خود پیٹ بھر کرکھائے اور پہلو میں رہنے والا اُس کا پڑوسی    بھوکا رہے۔ '' 
ایک اور حدیث میں ہے حضور  ۖ  نے ایک دفعہ بڑے جلال کے ساتھ اِرشاد فرمایا  : 
''خدا کی قسم  !  وہ اَصلی مومن نہیں، اللہ کی قسم  !  وہ پورا مومن نہیں، واللہ  !  وہ پورا مومن نہیں۔ عرض کیا گیا حضور  ۖ  کون پورا مومن نہیں  ؟  اِرشاد فرمایا وہ مومن نہیں جس کا پڑوسی اُس کی شرارتوں سے اَمن میں نہیں۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter