Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

48 - 65
مجتہدین اِسلام کی پگڑیاں اُچھالنے میں دلیر ہوا ور اُن کی صحیح تحقیقات و تشریحات کو رَد کرکے اُن کے مقابلہ میں اپنے جاہلانہ اِجتہادات اور اپنی خواہشاتی تحقیقات کو پُر فریب و پُر کشش عنوانات کے ساتھ عوام کو دھوکہ دینے کا ماہر ہو،ا ور یہ جو ہر جس میں جتنازیادہ ہو وہ اُن کی نظرمیں اُتنا زیادہ اِنعام واِکرام  کا مستحق ہوتا ہے اور وہ اُتنا بڑا محقق شمار ہوتاہے ،تقریباًہرکالج ویو نیورسٹی میں اِس قسم کے جدیدیے کسی نہ کسی رنگ میں موجود ہیں جو ایک خاص اَنداز سے اپنی جدید تحقیقات کے پردہ میں  فرقہ واریت کا تعفن پھیلا رہے ہیں ۔
راقم الحروف چند سال قبل گلگشت ملتان کی ایک مسجد میں اِمامت و خطابت کے فرائض سراَنجام دیتا تھا، مسجد کے نمازیوں میں ایک خوش بخت نوجوان بھی تھا جو ہر نماز میں اَذان ہوتے ہی مسجد میں پہنچ جاتا اور جماعت کے وقت تک نوافل اور تلاوت میں مشغول رہتا ،اُس نوجوان پر مسجد کے سارے نمازی بڑے خوش تھے ، اپنے بچو ں کو نماز و تلاو ت کا شوق دِلانے کے لیے اُس نوجوان کو بطورِ نمونہ پیش کرتے لیکن ہوا یہ کہ وہ نوجوان رفتہ رفتہ سُست ہوتا چلا گیا حتی کہ کچھ دِنوں کے بعد مسجد سے بالکل غائب ہوگیا ۔اُس نوجوان کا گھر تو مجھے معلوم نہ تھا تاہم اُس کی جستجو میں رہا ،آخر ایک دِن سڑک پر کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آگیا ،میں اُس کے قریب ہو ا علیک سلیک کے بعد میں نے پوچھا بیٹا آپ تو ہمارے پختہ نمازی تھے خیر توہے آپ کئی دِنوں سے مسجد میں نہیں آرہے ۔اُس نے بڑی لاپرواہی سے جواب دیا ''جی بہت نمازیں پڑھ لیں'' ،میں یہ جواب سن کر بہت پریشان ہو گیا کہ اِتنا نیک صالح بچہ اور پختہ نمازی اِس کا دِل نماز سے کیوں اُچاٹ ہوگیااور اِس کے دل سے نماز کی محبت واہمیت کیوں نکل گئی  ؟  میں نے اُس سے بات کرنا چاہی تو اُس نے بات کر ناگوارا نہ کیا، آخر میں نے اُسے کہا بیٹا یا تو آپ  کسی وقت میرے پاس آئیں یا مجھے بتا دیں میں آپ کے پاس آجاؤں گا، وجہ تو بتا دیں کہ آپ نے نماز کیوں چھوڑ دی،اگر آپ کو کوئی نما ز کے بارے میں شک و شبہہ ہے تو میں ہرممکن اُس کو دُور کرنے کی کوشش کروںگا مگر وہ اِس کے لیے آمادہ نہ ہوا او ر یہ کہہ کر چلا گیا کہ'' میں کسی مولوی کی بات سننے کے لیے تیار نہیں،میں نے مولویوں کی بہت باتیں سنی ہیں ''میں نے مسجد میں اِس نوجوان کی بگڑی ہوئی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter