ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014 |
اكستان |
|
''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر ( شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم ) ٢٩جمادی الثانی ١٤٣٥ھ /٣٠اپریل ٢٠١٤ء کوجامعہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھا کر مفصل بیان فرمایاجس کی اَفادیت کے پیش ِنظر اِسے نذر قارئین کیا جا رہا ہے۔ (اِدارہ) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بَابُ قَوْلِ اللّٰہِ وَنَضَعُ الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطِ لِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَاَنَّ اَعْمَالَ بَنِیْ اٰدَمَ وَقَوْلَھُمْ یُوْزَنُ وَقَالَ مُجَاہِد اَلْقُِسْطَاسُ اَلْعَدْلُ بِالرُّوْمِیَّةِ وَیُقَالُ اَلْقِسْطُ مَصْدَرُ الْمُقْسِطِ وَھُوَ الْعَادِلُ وَاَمَّا الْقَاسِطُ فَھُوَ الْجَائِرُ ( وَبِہ قَالَ ) حَدَّثَنَا اَحْمَدُ بْنُ اَشْکَابَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ اَبِیْ زُرْعَةَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ (وَعَنْھُمْ) قَالَ قَالَ النَّبِیُّ ۖ کَلِمَتَانِ حَبِیْبَتَانِ اِلَی الرَّحْمٰنِ خَفِیْفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِیْلَتَانِ فِی الْمِیْزَانِ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اُس کا اِحسان ہے کہ اُس نے آج کے دِن ہم لوگوںکو یہ سعادت بخشی کہ بخاری شریف سال بھر پڑھ کر آج اِس کی آخری حدیث پڑھی گئی اللہ تعالیٰ اِس پڑھنے کو بھی قبول فرمالے اور پڑھانے کو بھی قبول فرمالے اور قیامت تک کے لیے ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنادے۔ حضرت اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ عالمِ اِسلام کی ایسی شخصیت ہیں کہ جو محتاجِ تعارف نہیں اللہ تعالیٰ نے اُن سے ایسی خدمت لی اور ایسی کتاب کی تصنیف و تالیف کرائی جس کو قرآنِ پاک کے بعد سب سے بڑا درجہ حاصل ہے۔ اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے اِس کتاب کو تصنیف کرنے کے لیے کتب اور اَبواب کی جو ترتیب قائم فرمائی وہ بھی بہت بدیع ہے اور اُس کی کرامات نئی سے نئی ابھی تک بیان