ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014 |
اكستان |
|
فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : (١٢) عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ َرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدْ) اِثْنَتَیْ عَشْرَةَ مَرَّةً بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ فَکَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ اَرْبَعَ مَرَّاتٍ وَکَانَ مِنْ اَفْضَلِ اَھْلِ الْاَرْضِ یَوْمَئِذٍ اِذَا اتَّقٰی ۔ (معجم الصغیر لطبرانی ج ١ ص ٦٣ ، شعب الایمان للبیہقی ٢٢٩٨) ''حضرت اَبو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس کسی نے فجر کی نماز کے بعد بارہ مرتبہ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) پڑھی تو گویا اُس نے پورا قرآن چار مرتبہ پڑھا اور اگر اُس نے گناہوں سے پر ہیز کیا تو وہ اُس دِن رُوئے زمین کے اَفضل ترین لوگوں میں شمار ہوگا۔ '' (١٣) عَنْ خَالِدِ بْنِ زَیْدِ الْاَنْصَارِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ عِشْرِیْنَ رَکْعَةً یَقْرَأُ فِیْ کُلِّ رَکْعَةٍ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) بَنَی اللّٰہُ لَہ قَصْرَیْنِ فِی الْجَنَّةِ لَا فَصْلَ بَیْنَھُمَا وَلَا وَصَمَ ۔ (جمع الجوامع ج ١ ص ٧٩٦) ''حضرت خالد بن زید اَنصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے مغرب اور عشاء کے درمیان بیس رکعات اِس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں الحمد للہ اور( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد)کو پڑھا تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے جنت میں بے عیب اور بے جوڑ دو محل بنائیں گے۔ '' رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : (١٤) عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ ''مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) عِنْدَ نَوْمِہ ثَلَاثِیْنَ مَرَّةً بَنَی اللّٰہُ لَہ اَلْفَ قَصْرٍ فِی الْجَنَّةِ وَمَنْ قَرَأَھَا مِأَتَیْ مَرَّةً اَنْزَلَہُ اللّٰہُ مَنْزِلًا یَرْضَاہُ وَاَیُّمَا بَیْتٍ قُرِیَٔ فِیْہِ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدْ) نَفَعَ اللّٰہُ بِہ صَاحِبَہ وَنَفَعَ جِیْرَانَہ ۔ ( رواہ عبدالمجید فی امالیہ)