Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

40 - 65
سے دُوری کا وبال ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ  ۖ  کی سنتوں سے بے زاری کی نحوست دُنیا میں ہے، آخرت میں تو بعد میں آئے گی،یہاں اللہ نے دِکھادی کہ تجھے تو'' کھانے'' اور'' گوہ'' کا فرق ہی ختم ہوگیا، یہ وبال پڑا اِس عقل کا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ چمچے سے کھانا حرام ہے ،ہم بھی کھاتے ہیں چمچے سے لیکن ہاتھ سے کھانے کو برا جاننا، تہذیب کے خلاف سمجھنا اور چمچے کانٹے سے کھانے کو تہذیب سمجھنا یہ کفر کے قریب قریب ہے خطرناک ہے اِیمان کا خطرہ ہے اِس میں اگر جان بوجھ کر رہا ہے۔ 
یہ دینی مدرسوں کی عظمت اور کالجوں کی خرابی اِس کا فرق آج مسلمان کی آنکھوں کے سامنے سے اَوجھل ہے مگر کافروں کو پتہ ہے، وہ مدرسے کو اِس وقت اپنی بندوق کے نشانے پر لاچکے ہیں اور مسلمان اُس کا ہاتھ بٹا رہا ہے اِس کام میں، یہاں چٹائی ہے، بلڈنگ بھی اچھی نہیں، پلستر بھی نہیں ہوا ہوا، دیکھو ہمارا کالج کتنا اچھا ہے اُس کے گیٹ کے باہر چوکیدار باوردِی ہے۔ بھئی پیسہ ہے آسمان سے کوئی تھوڑاُترا ہے چوکیدار، یہ چیزیں وہاں پیسے سے آئی ہیں، یہاں پیسہ نہیں ہے ، پیسہ ہوگا تو ہوجائے گی یہاں بھی ، یہ اور زیادہ اچھا ہوجائے گا جو ضروری چیزیں ہیں دُنیاوی اِعتبار سے وہ بھی ہوجائیں گی۔ لیکن اگر نہیں ہیں تو اِس میں تو قصور خود مسلمان کا ہے اِس میں قصور اِس کے اَساتذہ کا نہیں ہے، اِس اِدارے کے طلباء کا نہیں ہے، اِس اِدارے کے مدرسین کا نہیں ہے، اِس میں توقصور مسلمانوں کا ہے۔ جتنی شکر ڈالوگے اُتنا میٹھا ہوگا۔ دیتے ہی نہیں، جب پیسہ مدرسوں کو چندے میں دیں گے تو صرف زکوة دیں گے،ثواب ہے اِس پر بھی ،جب کھلے (اور سچے) دل سے دیں گے آپ دیکھیں ساؤتھ اَفریقہ کے دینی مدرسے، دینی اِعتبار سے بھی اُونچے ہیں دُنیاوی اِعتبار سے بھی کالج یونیورسٹیاں اُن کی چمک دمک کے آگے ماند ہیں۔ 
جب اِسلام اُوپر تھا عروج پر تو قرطبہ میں دینی مدرسوں کی کیا شان و شوکت تھی، آج تک اُن کی تصویریں آتی ہیں، اسپین کے مدرسوں کی تصویریں، شاہکار ہیں اُن کی تعمیرات کا ۔ اِس میں تو قصور میرا نہیں ہے، اِن کا نہیں ہے ،اَساتذہ کا نہیں ہے، ہمارا ہے ہمارے طبقے کا ہے، ہماری حکومتوں کا ہے ، یہ تو شکر کرو کہ ایسی ٹوٹی پھوٹی کے باوجود دین زندہ کرنے کے لیے رُوکھی سوکھی کھا کر دین کی خدمت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter