Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

39 - 65
اُسے پتہ ہو کہ ختم ِنبوت کیا ہوتی ہے، نبوت شروع کہا ں سے ہوئی اور تکمیل کہاں پر ہوئی ؟ اُمت کسے کہتے ہیں ؟ اُسے یہ پتہ ہونا چاہیے کہ پہلی اُمت اور اِس اُمت کا فرق کیا ہے ،جب اُسے یہ پتہ ہوگا تو خود بخود اُس کو سیاہ اور سفید کا فرق محسوس ہونا شروع ہوجائے گا، اَب اُسے پتہ نہیں چلتا کہ کیا سیاہ ہے،  کیا سفید ہے اِس لیے کہ سکھایا ہی نہیں اُس کو ، اُسے پتہ ہو کہ اِستنجا کیسے ہوتا ہے اُسے پتہ ہو کہ سیدھے ہاتھ سے کرنا ہے یا اُلٹے ہاتھ سے کرنا ہے، اُسے پتہ ہو کہ کھاناکیسے کھایا جاتا ہے، چمچہ سے کھانا گناہ  نہیں ہے لیکن ہاتھ سے کھانا زیادہ اَفضل ہے لیکن وہ ہاتھ سے کھانے میں گِھن کھاتا ہے کہتا ہے کہ یہ ہاتھ گندے ہوں گے ، اچھا نہیں لگتا لیکن پرلے درجے کا اَحمق ہے  !  اللہ کے بندے اگر تُو اِتنا نازک اِتنانفیس ہے تو پھر جب اِستنجا کے لیے جاتا ہے تو پھرسرجری بکس لے کر جانا چاہیے تجھے ساتھ صاف کرنے کے لیے، اور توہاتھ سے اِستنجا کرتا ہے جب تو اِتنا نفیس ہے یہ غذا منہ سے پیٹ میں جارہی ہے جو پاک بھی ہے جوخوشبودار بھی ہے جو قیمتی بھی ہے جو دیکھنے میں بھی اچھی لگ رہی ہے سونگھے تو سانس اور گہرالینے کودل چاہتا ہے ،دیکھیں تو دیکھتے رہنے کو دِل چاہتا ہے پھر توکہتاہے کہ ہاتھ گندے ہوں گے ایسے اُنگلیوں کو بچاتا ہے جیسے کہ خدا نخواستہ پا خانہ کھارہا ہے ،یہ وبال ہے عیسائیوں کے پیچھے چلنے کا ،یہ وبال ہے یہودیوں کے پیچھے چلنے کا۔ قرآن کہہ رہا ہے ( اُولٰئِکَ کَالْاَنْعَامِ بَلْ ھُمْ اَضَلُّ)یہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ اُس سے بھی بد تر،جانور بھی یہ حرکت نہیں کرتا جو ہماری اَولاد اُن کے پیچھے چل کر کر رہی ہے ۔اَب جب تُواِتنا نفیس ہے تو اِستنجا کے لیے جاتے وقت دَستانے لے کر جانا چاہیے ،وہ پہن کر اِستنجا کرے ،اِتنا صاف پاک ہاتھ وہاں لگا رہا ہے اور وہاں پر یہ تمیز بھی نہیں کہ سیدھا لگانا ہے یا اُلٹا لگانا ہے۔ مدرسہ کا چھوٹا سا بچہ یا بچی ہو گی اُسے بھی پتہ ہوگا کہ اُلٹا لگانا ہے سیدھا نہیں لگانا توپھر کون زیادہ نفیس ہو یہ ہوا  یا  وہ ہوا  ؟  پھر پلیٹ میں یہ غذا ہے پانچ سو روپے قیمت ہوگی اور زیادہ عمدہ بناؤ ایک ہزار روپے ایک پلیٹ کی قیمت اور عمدہ دو ہزار دس ہزار روپے لیکن جب یہ نکل رہی ہے دُوسری طرف سے جا کر تو وہ دس ہزار والی پلیٹ اورپانچ سو والی پلیٹ کی کوئی قیمت نہیں، اُس کو تو اپنے دست ِمبارک سے صاف کرتا ہے اور اِس کو کہتا ہے کہ اِس کو ہاتھ نہیں لگانا، طبیعت کے خلاف ہے، تہذیب کے خلاف ہے، یہ دین
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter