Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

35 - 65
جو اَعمال اِس وحی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہوں گے وہ آخرت میں موت کے بعد اِس ترازو میں پورے پورے اُتریں گے اِ نشاء اللہ۔ اور جو(صرف) عقل کے پیمانے پر لائیں گے وہ اِس میں مسترد ہو جائیںگے پھر اِس کتاب الایمان کے بعد اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے اَعمال کو بعد لاکر بتادیا کہ جب تک اِیمان نہ ہو اَعمال کی کوئی حیثیت نہیں اِس لیے پہلے اِیمان لاؤاور وہ والا اِیمان لاؤ جو وحی نے بتایا اُس کے بعد پھر اَعمال کرو اور اِیمان کے بعد اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے اَعمال میں بھی سب سے پہلاجو عمل ذکر فرمایا وہ لائے ہیںکتاب العلم ،کتاب الصلٰوة بھی نہیں لائے، کتاب الزکوة بھی نہیں لائے، کتاب الجہاد بھی نہیں لائے، کتاب العلم لائے کیونکہ جہاد کرے گا توکیسے کرنا ہے یہ علم ہونا چاہیے، نماز پڑھنی ہے تو کیسے پڑھنی ہے یہ علم ہوگا تو پڑھے گا، جہل کے ہوتے ہوئے نماز نہیں پڑھی جا سکتی،   روزہ رکھنا ہے تو کیسے رکھے گا علم ہوگا تو روزہ رکھے گا ورنہ نہیں رکھا جا سکتا۔ 
تو حضرت اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے کتاب الایمان اور اِیمان کے بعد کتاب العلم لاکے  یہ بتایا کہ'' علم'' بھی جب ہی فائدہ دے گاجب پہلے ''اِیمان'' ہوگاچنانچہ کہیں ایسا نہیں ملے گا کہ علم ِ دین علماء نے کسی کافر کو سکھایا ہو یا کسی کافر سے سیکھا ہو ایسا نہیں ہے، بلکہ کافر کو سکھانا بھی گناہ ہے اور کافر سے سیکھنا بھی گنا ہ ہے دونوں گناہ ہیں ،یہیں سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ علوم جو ہیں کتنے بابرکت اور کتنے اَفضل اورکتنے برتر ہیں دُنیاوی علوم پر کہ دُنیاوی علم چاہے کتنا ہی نفع مند کیوں نہ ہواُس کے نتیجہ میں کتنا ہی مال و دولت، اِقتدار اور دُنیاوی جاہ وجلال کیوں نہ ہاتھ آتا ہو لیکن وہ اِس علم سے بر تر نہیں ہے کیونکہ وہ ایک ایسی حقیر چیز ہے جو کافر کو بھی سکھائی جا سکتی ہے اور کافر سے بھی سیکھی جا سکتی ہے۔ 
چنانچہ دُنیا کی اِس وقت جوبڑی بڑی یونیورسٹیاں ہیں جن میں اِن علوم کے چرچے ہیں اوراِن پر تحقیق ہورہی ہے اور ایسی زبردست تحقیق ہو رہی ہے کہ شاید مادّی علوم کو کبھی ایسا عروج  نصیب نہ ہواہو جو اِس دور میں ہے لیکن پھر بھی اِن سے کفر کے ساتھ اِختلاطِ کا تعفن اور بدبو دُور نہیں ہوا، اِس میں ایک لکیر کھینچنی ناممکن ہے کہ اِس میں یہ حصہ کافر کا ہے اور یہ حصہ مسلمان کا ہے ،اُس کا یہ تعفن اِس سے جدا نہیں کیا جا سکتااِسی لیے آج تک علماء بھی یہی کہتے ہیں کہ اگر(دُنیاوی علوم) کوئی کافر سکھا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter