Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

34 - 65
کرتے ہیں جوختم ہونے میں نہیں آتیں یہ پرتو ہے کتاب اللہ کا جیسے اُس کے عجائبات ختم ہونے میں نہیں آتے ایسے ہی علمِ حدیث جو اِس کا خادم ہے اُس کا بھی یہی رنگ ہے اُس کے بھی یہی اَثرات ہیںاور یہی کمالات ہیں کہ اُس کے عجائبات بھی ختم نہیں ہوتے۔
اِمام بخاری رحمةاللہ علیہ نے سب سے پہلے جو باب منعقد کیا بخاری شریف کااُس کو وحی سے شروع فرمایا  باب کیف کان بدء الوحی  الی رسول اللّٰہ  ۖ ۔ ترتیب میں بھی اُنہوں نے بہت عجیب سبق دیا۔یہ باب خود ایک سبق ہے اور اِس کی ترتیب علیحدہ ایک سبق ہے اِس کے بعد جو کتاب لائے ہیں وہ بھی ایک سبق ہے پھر اِس کے بعد جو باب لائے ہیں وہ بھی ایک سبق ہے موقع اور محل کا  اِنتخاب ،یہ بھی ایک سبق ہے۔
اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے سب سے پہلے کتاب اِیمان سے اِبتدا فرمائی لیکن اِیمان سے پہلے وحی کا باب لاکر اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے اِشارہ کیاکہ اِیمان وہ معتبر ہے اللہ کے یہاں اُس اِیمان کا وزن ہے جو وحی کے تابع ہوگاجو اِیمان وحی کے تابع نہیں ہوگا عقل کے تابع ہوگا وہ اللہ کے یہاں مردُود ہے چنانچہ آج بھی اور اِس سے پہلے بھی تھے اور آئندہ بھی ایسے باطل فرقے موجود رہیں گے اور اُن سے معرکہ آرائی حق و باطل کی جاری رہے گی،وہ دیکھنے میں بہت اچھے بہت کامل مومن نظر آتے ہیں لیکن اِسلام اور مفتیانِ کرام اُن کے اِسلام کو مسترد کر دیتے ہیںاِس لیے کہ اُن کااِیمان چاہے کتنا ہی اچھا نظر آرہا ہو لیکن وحی نے جو کسوٹی دی ہے اُس پر پورا نہیں اُترتا۔ اُنہوں نے اِس کو اپنی عقل کے تابع کر کے ایک چیز بنائی ہے اور لوگوں کی نظروں میں اُس کو مزین کیا لوگوں کی نظروں میں تو وہ مزین ہے لیکن اللہ کے یہاںاُس کا کوئی وزن نہیں۔ اِس لیے اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے سب سے آخر میں وزنِ اعمال کا باب منعقدکر کے اِشارہ کیا کہ سب کچھ ہوتا رہے ،کتنا ہی مزین کیوں نہ ہوجائے کتنا ہی سنوار لیں مگر آخر میںایک کسوٹی ہے، آخرت میںجس میںتولہ جائے گا وہاں جو پورا اُترے گا وہ قبول ہوجائے گا وہاں جو پورا نہیں اُترے گا اُس کسوٹی میں وہ مسترد ہو جائے گا ۔ 
چنانچہ سب سے پہلے وحی لاکر اِشارہ کیاکہ جو اِیمان اِس کے تابع ہوگا اور اِس اِیمان کے بعد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter