Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

32 - 65
پہلے بحری لڑائی کا خیال حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دِل میں پیدا ہوا اور اُنہوں نے حضرت عثمان  رضی اللہ عنہ سے عرض کیا آپ نے اِن کواِجازت دی اورایک بڑی فوج اِن کی ماتحتی میں دے کر جزیرہ ٔ قبرص کی طرف روانہ کیا۔اِسلامی فوجیں جہازوں میں سوار ہو کر سمندر میںروانہ ہوئیں، رُومیوں سے پچاس لڑائیاں ہوئیں اور تمام وہ جزائر مسلمانوں کے قبضہ میںآگئے، قیصرِ رُوم کا نام و نشان مٹ گیا، عیسائیت کا جسمِ بے جان خاک ہو گیا اور اِسلام کی رُوحِ پاک نے اِن مردہ زمینوں میں جان ڈالی۔ 
یہ بحری لڑائیاں وہ تھیں جن کی پیشنگوئیاں رسولِ خدا  ۖ  پہلے ہی فرما چکے تھے اور اِن لڑائیوں سے اپنی رضامندی کااِظہار بھی فرما چکے تھے چنانچہ صحیح بخاری میں روایت ہے کہ رسولِ خدا  ۖ  ایک روز دوپہر کے وقت اُم حرام رضی اللہ عنہاکے گھر میں قیلولہ فرما رہے تھے کہ یکایک آپ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے ۔اُم حرام رضی اللہ عنہا نے مسکرانے کا سبب دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ اِس وقت میں نے اپنی اُمت کے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ سمندر میں جہازوں پر بڑی شان و شوکت کے ساتھ چلے جا رہے ہیں، معلوم ہوتا ہے کہ گویا بادشاہ تختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ بھی فرمایا کہ اُس جماعت کے لیے جنت واجب ہے۔ اُم حرام رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ  ۖ  دُعا کیجئے کہ میں بھی اُس جماعت میں ہوجاؤں، آپ نے اُن کے لیے دُعا کی اور فرمایا کہ تم اُس جماعت میں ہوگی چنانچہ اُم حرام رضی اللہ عنہا اپنے شوہر کے ساتھ اُس فوج میں گئیں اور واپسی کے وقت گھوڑے سے گرکر شہید ہوگئیں،آپ جزیرہ ٔ قبرص میں دفن بھی ہیں۔ یہ بحری لڑائیاں اِن پیشنگوئیوں اور بشارتوں کی وجہ سے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے عمدہ فضائل میں شمارکی گئی ہیں۔ 
ملک اِیران کے بھی بعض حصے فتح ہونے سے رہ گئے تھے۔ مثل ِخراسان کا اور جوئیں اور بیہق اور قیروز آباد اور شیراز اور طوس اور نیشا پور اور ہرات اور بلخ وغیرہ کے یہ مقامات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد ِ خلافت میں فتح ہوئے۔ قیصرِ رُوم بھی آپ کے عہد ِ خلافت میں مارا گیا اور یزد گرد بھی آپ ہی کے عہد ِ مبارک میں فی النار ہوا جس کا تذکرہ پہلے گزر چکا ہے۔(جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter