Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

23 - 65
اور جب آپ نے دیکھا کہ نہ تو اِن بتوں کو قوتِ سماعت حاصل ہے کہ کسی کی بات سن سکیں اور  نہ ہی عقل ہے کہ کسی بات کو سمجھ سکیں تو آپ نے قسم کھائی کہ میں اِن بتوں کو توڑ ڈالوں گا۔ آپ اِسی اِنتظار میں رہے حتی کہ اُن کی عید کا دِن آگیا جس میں وہ شہر سے باہر کھیتوں اور باغات میں میلے کے لیے جمع ہوتے تھے۔ اِدھر اِبراہیم علیہ السلام اُن کے معبد پہنچ گئے جس میں وہ بت اور مورتیاں موجود تھیں آپ نے مشاہدہ فرمایا کہ آپ کی قوم نے اِن بتوں کے سامنے بے حساب کھانا چن رکھا تھا، آپ نے طنزًا فرمایا  : 
( اَلاَ تَأْکُلُوْنَ مَا لَکُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ) (سُورة الصفت :  ٩١  ، ٩٢)
''  تم کیوں نہیں کھاتے ، تم کو کیا ہے کہ نہیں بولتے  ؟  ''
پھر آپ نے اپنے ہاتھوں میں موجود کلہاڑا بلند کیا اور اُن بتوں کو توڑنا شروع کردیا یہاں تک کہ تمام بتوں کو توڑ ڈالا سوائے بڑے بت کے آپ نے اُسے نہ توڑا بلکہ اُس پر کلہاڑا رکھ دیا کہ گویا اِس بت نے ہی بت کدے میں موجود تمام بتوں کو توڑا ہو۔ جب لوگ اپنے عید کے میلے سے واپس آئے اور بت خانے میں داخل ہوئے تو ٹوٹے ہوئے بتوں کو دیکھ کر دہشت زدہ رہ گئے اور ایک دُوسرے سے پوچھنے لگے  : 
( مَنْ فَعَلَ ھٰذَا بِاٰلِھَتِنَا ) (سُورة الا نبیاء :  ٥٩ )
''کس نے کیا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ  ؟  ''
بعض لوگوں نے کہا  : 
( سَمِعْنَا فَتًی یَّذْکُرُھُمْ یُقَالُ لَہ اِبْرَاہِیْمُ ) (سُورة الا انبیاء :  ٦٠)
''ہم نے سنا ہے کہ ایک نوجوان بتوں کو کچھ کہتا ہے، اُس کو اِبراہیم کہتے ہیں۔'' 
اور اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اِبراہیم (علیہ السلام) اِن بتوں کا مذاق اُڑایا کرتے تھے اور اُنہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ اِنہیں توڑدیں گے۔ تمام لوگ آپ سے پوچھنے لگے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter