Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

22 - 65
آزر نے اپنے بیٹے حضرت اِبراہیم علیہ السلام کی بات نہ مانی بلکہ آپ کو ڈرایا دھمکایا اور حکم دیا کہ آپ اِسے چھوڑدیں اور کہیں دُور نکل جائیں چنانچہ وہ کہنے لگے  : 
( اَرَاغِب اَنْتَ عَنْ اٰلِہَتِیْ یَآ اِبْرَاھِیْمُ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَہِ لَارْجُمَنَّکَ وَاھْجُرْنِیْ مَلِیًّا )  ١
''کیا تو پھراہوا ہے میرے ٹھاکروں سے اے اِبراہیم ،اگر تو باز نہ آئے گا تو تجھ کو سنگسار کروں گا اور دُور ہوجا میرے پاس سے ایک مدت۔'' 
حضرت اِبراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ کی دھمکی کو نہایت صبر و اِطمینان اور کشادہ دِلی سے قبول کرتے ہوئے فرمایا  : 
(سَلٰم عَلَیْکَ سَاَسْتَغْفِرُ لَکَ رَبِّیْ اِنَّہ کَانَ بِیْ حَفِیًّا) ( سُورہ مریم :  ٤٧) 
''تیری سلامتی رہے، میں گناہ بخشواؤں گا تیرے اپنے رب سے، بے شک وہ ہے مجھ پر مہربان۔'' 
چنانچہ یہ کہہ کر آپ اپنے باپ کے شرک کرنے اور اللہ وحدہ لاشریک پر اِیمان نہ لانے پر اَفسوس کرتے ہوئے رُخصت ہوگئے۔ پھر ایک دِن حضرت اِبراہیم علیہ السلام نے چاہا کہ اپنی قوم کے سامنے اُن کا فاسد عقیدہ واضح کریں اور بت پرستی کی برائی بیان کریں چنانچہ آپ نے اُن سے پوچھا  : 
(مَا ھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْ اَنْتُمْ لَھَا عَاکِفُوْنَ ) (سُورة الانبیاء :  ٥٢) 
''یہ کیسی مورتیں ہیں جن پر تم مجاور بنے بیٹھے ہو  ؟  '' 
اُنہوں نے جواب دیاکہ ہمارے باپ دادا اِن کی عبادت کرتے تھے، سو ہم بھی اِن کی پرستش کرتے ہیں پھرآپ نے اِستہزاء ً اُن سے دریافت فرمایا  : 
( ھَلْ یَسْمَعُوْنَکُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ اَوْ یَنْفَعُوْنَکُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ)  ٢  
''کچھ سنتے ہیں تمہارا کہا جب تم پکار تے ہو  یا کچھ بھلا کرتے ہیں تمہارا  یا  برا  ؟ ''  
  ١   سُورہ مریم :  ٤٦   ٢   سُورة الشعراء  :  ٧٢ ، ٧٣ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter