ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
اِسلام کا یہ اُصول ہے کہ اچھی اور نیک باتوں میں ایک دُوسرے کا تعاون کیا جائے اور گناہ اور ظلم میں کسی کا ساتھ نہ دیا جائے ،اِرشادِ خدا وندی ہے : ( تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ )۔( المائدہ : ٢ ) '' آپس میں مدد کرو نیک کام پر اور پرہیز گاری پر ،اور مدد نہ کرو گناہ پر اور ظلم پر۔'' قرآنِ پاک کی اِن واضح ہدایات سے یہ معلوم ہوگیا کہ اِسلام جیسے امن ِ عالم کے ضامن مذہب پر دہشت گردی کا اِلزام لگانا قطعًا جھوٹ ہے بلکہ مذہب ِاسلام تودُنیا سے ہر قسم کی دہشت گردی کو مٹانے اور پورے عالم میں اَمن کو پھیلانے کے لیے آیا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم دستخط (حبیب الرحمن عفا اللہ عنہ) مفتی دارُالعلوم دیوبند٢٣/٥/١٤٢٩ھ دستخط(زین الاسلام قاسمی)نائب مفتی دارُالعلوم دیوبند دستخط (وقار علی غفرلہ)معین مفتی دارُالعلوم دیوبند دستخط ( محمود حسن غفرلہ) بلند شہری مہر دارُالافتائ دارُالعلوم دیوبند٭ بعد اَزاں اِس فتوی پر مؤتمر کے اِجلاس میں شریک تمام علمائِ کرام نے اپنے تائیدی دستخط کیے۔ اِس موقع پردہلی کے ''رام لِیلا میدان'' میں تمام علمائِ کرام اور مہمانانِ خصوصی کے ساتھ مل کر لاکھوں کے مجمع میں اِنتہائی جوش و خروش کے ساتھ بیک آواز ہوکر ایک عہد کیا جو'' اِعلامیہ'' کے نام سے موسوم ہے یہ عہد نامہ بھی لفظ بلفظ قارئین ِکرام کی خدمت میں پیش ہے ۔