Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014

اكستان

26 - 64
بِسْمِ اللّٰہِ آمَنَّا وَعَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔اَللّٰھُمَّ  اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ کُلِّ عَمَلٍ یُّخْزِیْنِیْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ صَاحِبٍ یُّؤْذِیْنِیْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ      کُلِّ اَمَلٍ یُّلْھِیْنِیْ۔وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فَقْرٍ یُّنْسِیْنِیْ۔ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ کُلِّ غِنًی یُّطْغِیْنِیْ۔ 
''اللہ ہی کے نام سے نکلتا ہوں اُسی پر اِیمان لاتا ہوں اور اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں کوئی برائی سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا مگر اللہ کی توفیق و مدد سے۔ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتاہوں ہر ایسی اُمید سے جو مجھے برباد کردے اور پناہ چاہتاہوں تیری ہر ایسے فقر سے جو مجھے بھلادے اور پناہ چاہتاہوں تیری ہر ایسی مالداری سے جو مجھے سر کش بنادے۔ ''
کُلُّ اَمْرٍ ذِیْ بَالٍ لَمْ یُبْدَأْ بِبِسْمِ اللّٰہِ  ایک اُصول ہے۔ اِس اُصول کے تحت اَمریہ ہے کہ  گھر سے باہر نکلو تو بسم اللہ پڑھو، جب اِن اُمور میں بھی بسم اللہ کا حکم ہے تو ظاہر بات ہے جو کام ضروری اور اہم ہوں گے اُن میں بسم اللہ سے شروع کرنا اَولیٰ ہوگا اور اِس کے بغیر برکت نہیں ہوگی اِس لیے  فَھُوَ اَقْطَعُ  فرمایا گیا، یہ کام  مَقْطُوْعُ الْبَرَکَةِ   ہوجائے گا۔ 
اِس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بعض لوگ بسم اللہ نہیں پڑھتے اور کام ہوجاتا ہے تو اُن کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایک ہے دُنیوی کاموں کی تکمیل، یہ بسم اللہ پر موقوف نہیں ہے۔اور ایک ہے آخرت کی برکت  تو عنداللہ اِس کا مقبول ہونا اور اُس پر ثواب مِلنا یہ بغیر بسم اللہ کے نہیں ہے۔ 
شریعت کا موضوع اَوّلاً آخرت کے لیے کام کرنا ہے باقی دُنیوی معاملات تو اِس کے تابع ہیں لہٰذا اگر دُنیاوی کام بغیر بسم اللہ کے مکمل ہوجائے تو ضروری نہیں ہے کہ آخرت میں وہ مقبول بھی ہوجائے اور اُس پر اِس کو اَجرو ثواب بھی ملے جیسے بعض اَفعالِ حسی ایسے ہیں کہ بغیر بسم اللہ کے اگر وہ کیے جائیں  تو شریعت نے اُن پر بھی ثمرات مرتب کیے ہیں لیکن وہ ثواب کا مستحق بھی بنے یہ ضروری نہیں ہے مثلاً ایک شخص نے بلا نیت کے وضو کر لیا تو وہ مفتاح الصلوة بن جائے گا اور نماز ہوجائے گی لیکن وضو کے عمل پر جس خیرو برکت کا شریعت نے وعدہ کیا ہے وہ اُس کو نہیں ملے گا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 اِستفتاء 4 2
4 ''اِعلامیہ'' اَمن ِعالم کانفرنس 8 2
5 درس حديث 10 1
6 قتل کی واردات اور اَنگریزی قانون کی خرابیاں : 11 5
7 اِسلامی نظام میں ہائی کورٹ پھر سپریم کورٹ ہوگی بس : 12 5
8 اِسلامی نظام میں عدل اور اِحتیاط، اِنصاف میں تاخیر ظلم کی پرورش ہے : 13 5
9 عظیم حوصلہ : 13 5
10 ''دِیت''کا فائدہ : 14 5
11 خون کا بدلہ خون اور اِس کا فائدہ : 15 5
12 والی ٔ سوات کا کارنامہ : 15 5
13 ویتنام سے امریکہ کا فرار : 16 5
14 جزیہ واپس کردیا : 17 5
15 اِسلام میں ٹیکس اِنتہائی کم لیا جاتا ہے : 18 5
16 مقالاتِ حامدیہ 20 1
17 بسم اللہ کی اہمیت 25 1
18 بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل : 27 17
19 اِسلام کی خوبی : 28 17
20 اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں سے یاد کرنا : 29 17
21 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
22 پہلا سبق : کلمہ طیبہ 32 21
23 ہمارے کلمہ کا پہلا جز ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ : 33 21
24 قصص القرآن للاطفال 38 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 38 24
26 خلقت ِآدم علیہ السلام 40 24
27 تعلیم النسائ 46 1
28 تعلیم ِنسواں کی ضرورت : 46 27
29 مردوں کے مقابلہ میں لڑکیوں اور عورتوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے : 46 27
30 عورتوں کو علمِ دین پڑھانے کا فائدہ : 47 27
31 دینی تعلیم اور جدید تعلیم کا موازنہ : 47 27
32 دینی تعلیم نہ ہونے کا نقصان اور اَنجام : 48 27
33 تعلیمِ نسواں میں مفاسد کا شبہ اور اُس کا جواب : 48 27
34 عورتوں کو دینی تعلیم نہ دینا ظلم ہے : 50 27
35 حدیث طلب العلم : 50 27
36 عورتوں کو عربی درسِ نظامی کی تعلیم : 50 27
37 لڑکیوں کو حفظ ِقرآن کی تعلیم : 51 27
38 عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں : 51 27
39 اُصولی بات : 52 27
40 عورتوں کا کورس اور نصاب ِ تعلیم : 52 27
41 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 53 1
42 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 53 41
43 حضرت فاروقِ اعظم کے کلماتِ طیبات 53 41
44 بقیہ : تعلیم النسائ 57 27
45 حاصلِ مطالعہ 58 1
46 ایک سبق آموز واقعہ : 58 45
47 قبولیت ِدُعاء : 62 45
48 وفیات 62 1
49 اَخبار الجامعہ 63 1
50 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter