Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

6 - 64
درسِ حدیث 
حضرت ِاَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' 	کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔  اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
''سچا وعدہ'' تجارت کی ضرورت ہے ، نفع کی حد
اِمام نماز زیادہ لمبی نہ کرائے، باپ کا بیٹے کو تحفہ
(  تخریج و تز ئین  :  مولانا سیّد محمود میاں صاحب  )
( کیسٹ نمبر 76  سائیڈA,B   20 - 09 - 1987   )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
یہ ذکر ہو رہا تھا کہ ایک صحابی جن کا نام  عَمْرو بنِ عَبَسَہْ  ہے وہ بتلاتے ہیں کہ میں جناب ِ رسول اللہ  ۖ  کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے کچھ سوالات کیے۔
 اُن میں یہ سوال بھی تھا کہ دین میں کون کون لوگ داخل ہیں تو آپ نے اُس کا جواب اِرشاد فرمایا کہ آزاد ہو یا غلام یعنی بالکل بے حیثیت جسے کہا جاتا تھا جانور کے دَرجے میں اُس زمانے میں (غلام کو )  سمجھا جاتا تھا وہ بھی تو دونوں ہیں اَور آزاد میں دونوں قسم کے آگئے اَمیر ہوں  یا  غریب۔ 
اِنہوں نے جو سوالات کیے وہ سوال وہی ہیں جو حدیث ِجبرائیل علیہ السلام میں گزرے جن میں اُنہوں نے سوال کیا تھا اِسلام کیا ہے، اِیمان کیا ہے، اِحسان کیا ہے، قیامت کے بارے میں سوال کیا مگر وہاں جوابات اَور ہیں آپ کے۔ اَور وہ ایسے ہے جیسے کہ کسی غیر مسلم کو اِسلام کے بارے میں بتانا ہو کہ  لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ  پڑھنا یعنی اِقرار کرنا ،اللہ کے سب اَنبیائے کرام پر جنہیں ہم جانتے ہیں اَور جنہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter