Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

17 - 64
'سَمَاء ''کی تشریح  :
ممکن ہے کہ کسی کویہ اِشکال ہو کہ قرآنِ پاک کی آیت میں لفظ''سمائ'' آیا ہے تو اِس سے آسمان ہی مراد ہوگا آسمان کی سمت مراد نہیں ہو سکتی ۔
تو اِس کا جواب یہ ہے کہ''سمائ''  عربی زبان میں آسمان کو بھی کہتے ہیں اَور آسمان کی جہت کو بھی۔ اِس لیے ہمارے سر کے اُوپر کی سمت جو کچھ ہے وہ سب سماء (آسمان) ہے اِسی لیے قرآنِ پاک میں کہیں تو اِرشاد ہے  : 
( وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً طَھُوْرًا ) (پ ١٩ رکوع ٣)
''یعنی ہم نے آسمان کی طرف سے پاکی حاصل کرنے کا پانی اُتارا۔'' 
( وَاَرْسَلْنَا الرِّیَاحَ لَوَاقِحَ ) (پ ١٤ رکوع ٢)
''اَور ہم نے رَس بھری ہوائیں چلائیں۔ ''
( وَھُوَالَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیَاحَ بُشْرًا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِہ ) (پ ٨ رکوع ١٤) 
''اَور وہی ہے جو خوشخبری لانے والی ہوائیں بارش سے پہلے چلاتا ہے۔'' 
گویا کہیں تو یہ بتلایا گیا ہے کہ آسمان سے پانی اُتارا اَور کہیں یہ بتلایا گیا ہے کہ ہم ہواؤں کے ذریعہ پانی بھیجتے ہیں۔ 
اَور آسمان سے آسمان کی سمت کی چیزیں مثلاً بارش مراد لینی عربی محاورہ ہے چنانچہ ایک شاعر نے کہا ہے کہ  :
     اِذَا نَزَلَ السَّمَائُ بِاَرْضِ قَوْمٍ 	   رَعَیْنَاہُ وَاِنْ کَانُوْا غِضَابٰا
جب آسمان (بارش) کسی قوم کی سرزمین پر برستی ہے تو ہم (اُس قوم کی چراگاہ میں بزور بھی اَپنے جانوروں کو) چَرالیتے ہیں چاہے اُس قوم والے ناراض اَور غصہ ہی کیوں نہ ہوں (کیونکہ ہم بہت بہادر اَور غالب ہیں کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑا سکتا)۔
اِس شعر میں ''آسمان کے اُترنے ''کا لفظ اِستعمال کیا گیا ہے اَور مراد ''بارش'' ہے جو آسمان کی طرف سے آتی ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter