Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

27 - 64
قسط  :  ٢٧
 پردہ کے اَحکام
(  اَز افادات  :  حکیم الامت حضرت مولانا اَشرف علی صاحب تھانوی   )
بد نگاہی  و  بد فعلی کا بیان 
اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط  :
 اَمرد یعنی بے دَاڑھی والا لڑکا (خوبصورت جس کی طرف میلانِ قلب و کشش ہو) بعض اَحکام میں اَجنبی عورت کی طرح ہے یعنی شہوت کے اَندیشہ کے وقت اُس کی طرف دیکھنا، اُس سے معانقہ یا مصافحہ کرنا ،اُس کے پاس تنہائی میں بیٹھنا ،اُس کاگانا سننا یا اُس کے موجود ہوتے ہوئے گانا سننا یا اُس سے بدن دَبوانا اِس سے بہت پیار و اِخلاص کی باتیں کرنا یہ سب حرام ہے۔( اِصلاح الرسوم  ص ١٠٣)
اَمردوں سے قرآن  یا  نعت سننا  : 
اِسی طرح اَجنبی عورت یا اَمرد مشتہی سے گانا سننا یہ بھی ایک قسم کی بدکاری ہے حتی کہ اَگر کسی لڑکے کی آواز سننے میں نفس کی شرکت ہو تو اُس سے قرآن سننا بھی جائز نہیں۔ 
اَکثر لوگ لڑکوں کو نعت وغزلیں یاد کرادیتے ہیں یہ بھی جائز نہیں ہے۔ فقہاء نے یہاں تک لکھا ہے کہ اَگر بے ریش لڑکا مرغوبِ طبع ہو تو اُس کی اِمامت بھی مکروہ ہے تو جب اِمام بنا کر کھڑا کرنا جائز نہیں حالانکہ اللہ کا قرآن ہی پڑھے گا مگر فقہاء نے بلا ضرورت اِس کی بھی اِجازت نہیں دی۔ 
اَکثر واعظین عورتوں کے مجمع میں خوش الحانی سے اَشعار پڑھتے ہیں یہ بالکل ہی مصلحت ِ دین کے خلاف ہے۔ حضور  ۖ نے ایک مرتبہ سفر میں ایک غلام کو عورتوں کے سامنے اَشعار پڑھنے سے روک دیا اَور فرمایا تھا کہ  رُوَیْدَکَ یَا اَنْجَشَةُ لاَ تُکْسِرِ الْقَوَارِیْرَ   تو جب اُس زمانے میں کہ سب پر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter