Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

29 - 64
لوگ بچتے ہیں جن کے اِرتکاب میں فوتِ جاہ  یا  رُسوائی کا خیال ہو اَور اِس گناہ میں جاہ و (عزت) فوت نہیں ہوتی اِس لیے کہ اَوّل تو دُوسرے کو نظر کی خبر ہی کیونکر ہو سکتی ہے، دُوسرے اَگر نظر کی اِطلاع بھی ہوجائے تو نیت کی کیا خبر۔ بعض لوگ اِس سے بھی بچتے ہیں لیکن اُن کے قلب میں یہ مرض شہوت کا ہوتا ہے اَور لطف یہ کہ باوجود اِس قلبی مرض کے یہ شخص اَپنے کو متقی سمجھتا ہے حالانکہ خیالات اِس کے نہایت گندے ہوتے ہیں اَور اَکثر وہ حدیث ِنفس (نفس سے باتیں کر کے مزہ لینے) میں مبتلا ہوتا ہے بعض اَوقات عزم بھی ہوجاتا ہے، اَگر اِس کو موقع مل جائے تو یہ ہر گز نہ بچے۔ جب اِس کی عادت ہوجاتی ہے تو اِس کا چھوٹنا نہایت دُشوار ہوجاتاہے۔ (دعواتِ عبدیت ) 
بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں  : 
ہم کو اَپنی حالت دیکھنی چاہیے کہ ہمارے اَندر اِس معصیت سے بچنے کا کتنا اِہتمام ہے۔ میں دیکھتا ہوں شاید ہزار میں ایک اِس سے بچا ہوا ہو ورنہ اِبتلائے عام ہے اَور اِس کو نہایت دَرجہ خفیف سمجھتے ہیں، جو جوان ہیں اُن کو تو اِس کا اِحساس ہوتا ہے اَور جن کی قوتِ شہویہ ضعیف ہوگئی ہے اُن کو اِحساس بھی نہیں ہوتا، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم کو تو شہوت ہی نہیںاِس لیے کچھ حرج نہیں ہے۔ سو اُن کو مرض کا پتہ بھی نہیں لگتا۔ (مظاہر الاقوال  ص ٣٤) 
یہ مرض تاک جھانک کا اَکثر پرہیزگاروں میں بھی ہے اُن کو دھوکا اِس سے ہوجاتا ہے کہ وہ بعض اَوقات اَپنی طبائع میں اَکثر شہوت کی خلش نہیں پاتے ،اِس سے سمجھتے ہیں کہ ہماری نظر شہوانی نہیں لیکن بہت جلد ظاہر ہوجاتی ہے اِس لیے اِبتداء ہی سے اِحتیاط واجب ہے۔ (دعواتِ عبدیت ) 
ایک کوتاہی طلبہ میں یہ ہے کہ اَمارد (حسین لڑکوں) کی طرف نظر کرنے اَور اُن کے ساتھ اِختلاط کرنے سے نہیں بچتے حالانکہ یہ تقوی کے لیے سمِ قاتل ہے آخرت کا مواخذہ تو شدید ہے ہی ،  اِس سے دُنیا میں اہلِ علم کی سخت بدنامی ہوتی ہے۔ علم دین پڑھنے والوں کو اِس باب میں سخت اِحتیاط  کرنا چاہیے۔ (التبلیغ  ٢٧/ ١٣٦) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter