Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

11 - 64
گاڑی چھوٹ جائے گی اُس کی بس ہی چلی جائے گی لمبی نماز پڑھاؤ گے تو۔تو جماعت جب ہو رہی ہو  تو یہ مسئلہ نہیں ہے کہ لمبی نماز پڑھائے اَلبتہ جیسے تہجد کے نوافل ہیں خصوصًا اُن میں جتناکسی سے پڑھا جاسکتا ہے جتنا یاد ہو کسی کو پورا قرآن یاد کرلے تو اَور بھی اَچھی بات ہے ۔
قرآن کا معجزہ  :
اَور قرآنِ پاک کا معجزہ ہے میں ویسے ہی ذکر کر رہا ہوں اِس وقت وہ آدمی یہاں نہیں ہیں  اُن کی کوئی اَسی نوے کے دَرمیان عمر ہے یہاں آئے ہوئے ہیں ،ماشاء اللہ حفظ کررہے ہیں ،میں نے پوچھا معلوم ہوا نو پارے حفظ کر لیے ہیں تو یہ اللہ کا ایک معجزہ ہے قرآنِ پاک یاد ہوجاتا ہے حالانکہ وہ  عمر تو ایسی ہے کہ یاد چیزیں بھول جاتی ہیں مگر قرآنِ پاک کا معجزہ یہ ہے کہ وہ یاد ہوتا جا رہا ہے۔ اَور قرآنِ پاک میں آیا ہے (  وَمَنْ نُّعَمِّرْ ہُ نُنَکِّسْہُ فِی الْخَلْقِ ) جس کی عمر ہم زیادہ بڑھا دیتے ہیں تو  پھر لوٹ کر ویسے جیسے پہلے تھا پھر ویسے ہی یعنی عقل بھی کمزور حافظہ بھی کمزور سمجھ پورا کام نہیں کرتی وغیرہ، دُوسری جگہ آیا (  ثُمَّ یُرَدُّ اِلٰی اَرْذَلِ الْعُمُرِ ) عمر کا بدترین حصہ جو ہوتا ہے پھر لوٹ کر وہاں چلا جاتا ہے  (  لِکَیْ لَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا) جاننے کے بعد ایسے ہوجائے جیسے کچھ آتا ہی نہیں ۔اِس (حالت) سے پناہ بھی مانگی گئی ہے  اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَرَمِ   اِس طرح کے بڑھاپے سے  اَنْ اُرَدَّ  اِلٰی اَرْذَلِ الْعُمُرِ عمر کا جو بدترین حصہ ہے میں اُس طرف لوٹایا جاؤں ......... ... .....
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عمر لمبی ہو اَور یہ خرابی نہ آنے پائے تو جو پناہ چاہی گئی وہ لمبی عمر سے نہیں بلکہ لمبی عمر میں جو یہ کیفیت ہوجاتی ہے وہ نہ ہو ۔تو اِس آیت کی تفسیر میں جو سورۂ یٰسین کی ہے ( وَمَنْ نُّعَمِّرْہُ نُنَکِّسْہُ فِی الْخَلْقِ) علماء کہتے ہیںکہ دوبارہ پھر ویسے ہی کردیتے ہیں بے عقل اَور بے سمجھ ، اِس سے مستثنیٰ ہیںدو طبقے ایک علماء کا جو باعمل ہو، ایک حُفَّاظ کا جو باعمل ہو۔ اَور ریٹائرمنٹ کے بعد حفظ کرنے والے تو بہت سارے ہیں ہمارے یہاں بھی کئی ہیں ہمارے علم میں بلکہ ساتھ ساتھ شرو ع کردیتے ہیں ریٹائرمنٹ پر پورا کرلیتے ہیں ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter