Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

39 - 64
چھ ہزار شہید ہوئے، مالِ غنیمت میں وہ وہ قیمتی اَور عجیب اَشیاء مسلمانوں کومِلیں کہ عربوں نے تو کبھی خواب میں بھی نہ دیکھی تھیں ،قرآنِ مجید کی آیت (  وَاُخْرٰی لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْھَا ) کاظہور اُس دِن   عیانًا ہوا۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے خمس جدا کر کے مالِ غنیمت دارُالخلافہ روانہ کرتے ہوئے فتح عظیم کی خوشخبری حضرت فاروقِ اَعظم رضی اللہ عنہ کو بھیجی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جن جن کلمات میں اَپنے پروردگار کا شکریہ اَدا کیا وہ اِن ہی کا حصہ تھا۔ 
مسلمانوں کی اَسی(٨٠) لڑائیاں اِیرانیوں سے ہوئیں مگر سب سے بڑی یہی لڑائی تھی اِس کے بعد دو چار لڑائیاں اَور ہوئیں اَور سارا ملک اِیران مسلمانوں کے قبضہ میں آگیا ،کفر اَور آتش پرستی کے بجائے خدا پرستی کا چرچا ہوا، آتش خانے گل ہوگئے اَور خدا کی مسجدیں بنیں جس سرزمین پر رسول رب العالمین  ۖ  کے فرمان کے ساتھ گستاخی کی گئی تھی وہ زمین اَب آپ کے فرمانبرداروں کا  مسکن بن گئی۔ 
یزدگرد کی یہ حالت ہوئی کہ قادسیہ کی شکست کے بعد حلوان بھاگ گیا حلوان سے رَے گیا پھر وہاں سے نہ معلوم کہاں کہاں بھاگا۔ پھر آخر اُس نے عاجز ہو کر خاقانِ ترک اَور فعفور چین سے مدد مانگنے کی رائے کی اَور اِس اِرادے سے طوس گیا اَور حاکم طوس ''ماہوئی سوری'' کا مہمان بنا اَور وہاں بھی بد بختی نے نہ چھوڑا ،بزن سے جنگ ہوئی اَور اُس جنگ میں شکست پا کر یزد گرد تنہا بھاگا اَور ایک چکی پسنے والے کے یہاں پناہ لی۔ اُس نے اِس کو قتل کردیا اَور تاجِ شاہی اَور زریں لباس اُتار کر اُس کے جسم کو برہنہ دریا میں ڈال دیا۔ اَخیر وقت میں حسرت سے کہتا تھا کہ کاش میں نے اپنے آپ کو مسلمانوں کے حوالے کردیا ہوتا۔ یہ تھی سزا اُس گستاخی کی جو سیّد الانبیاء  ۖ  کے فرمانِ عالی شان کے ساتھ کی گئی تھی۔ (  فَقُطِعَ دَابِرُا الْقَوْمِ الَّذَیْنَ ظَلَمُوْا  وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رِبِّ الْعٰلَمِیْنَ )
اِس لڑائی میں تائید ِ غیبی کے واقعات اَور عبرت آموز حالات بکثرت پیش آئے جن میں سے چند اِس جگہ لکھے جاتے ہیں  : 
(١)  ارماث والے دِن جو آذر بائیجان کا حاکم تھا ایک عجیب شان سے ایک باد رفتار گھوڑے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter