Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

40 - 64
پر سوار میدانِ جنگ میں آیا اَور کہنے لگا کہ آج ہم عربوں کو کچل ڈالیں گے اُس کے ایک ساتھی نے کہا  کہ ''اگر خدا چاہے'' یہ مغرور کہنے لگا ''خدا چاہے یا نہ چاہے'' یہ لفظ اُس کی زبان سے نکلا ہی تھا کہ حضرت منذر بن حسان ضبی نے ایک نیزہ اُس کے پہلو میں مارا اَور وہ زمین پر گر پڑا۔ 
(٢)  عماث والے دِن ایک سوار اِیرانی فوج کا میدانِ جنگ میں بہت لاف و گزاف بکتا ہوا آیا ایک مسلمان دُبلے پتلے پستہ قد اُس کے مقابلے میں گئے ،اِیرانی نے ایک ضرب میںاُن کو گھوڑے سے گرادیا اَور خود گھوڑے سے اُتر کر اُن کے سینے پر بیٹھ گیا قریب تھا کہ اُن کا سر کاٹے کہ گھوڑا اُس کا بھاگا۔ اُس نے گھوڑے کی رسی اَپنی کمر میں باندھ لی تھی نتیجہ ہوا کہ گھوڑے کے ساتھ خود بھی گھسیٹتا ہوا   چلا گیا پھر کیا تھا اُس مسلمان نے اُٹھ کر ایک ہی وار میں اُس کو جہنم میں پہنچادیا۔ 
(٣)  اِسی عماث والے دِن جب حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نے تنہا اِیرانی لشکر پر حملہ کیا اَور نہ معلوم کتنے نامور پہلوانوں کو واصلِ جہنم کیا تو ایک دَم پوری فوج اُن پر ٹوٹ پڑی، اِن کا گھوڑا مارا گیا تو اُنہوں نے ایک اِیرانی سوار کے دوڑتے ہوئے گھوڑے کا پاؤں پکڑ لیا، گھوڑا رُک گیا سوار نے اِس قوت کو دیکھ کر اَپنی جان بچانے کو غنیمت سمجھا اَور فورًا اُتر کر پیدل بھاگ گیا اَور حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ اُسی گھوڑے پر سوار ہوگئے۔ 
(٤)  اغواث والے دِن اَبو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ نے جو شراب پینے کے جرم میں محبوس ہوئے تھے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی بیوی سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ مجھے قید سے رہا کردو اَور سعد کا اَبلق گھوڑا اَور ہتھیار مجھے دے دو ،آج میرا دِل بھی میدانِ جنگ میں جانے کے لیے بے قرار ہے اَور اَگر میں زندہ رہا تو پھر اِسی طرح اَپنے کو قیدا کرادُوں گا۔ سلمیٰ رضی اللہ عنہا نے منظور کرلیا۔ اَبو محجن نے میدانِ جنگ میں وہ کام کیا کہ ساری فوج کی نظر اُن ہی کی طرف ہو گئی سینکڑوں اِیرانی بہادروں کو اُنہوں نے واصلِ جہنم کیا۔ اُس وقت مسلمان یہ خیال کر رہے تھے کہ کوئی فرشتہ ہماری مدد کے لیے بھیجا گیا ہے دُوسرے دِن حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے جب یہ ماجرا سنا تو بہت خوش ہوئے اَور اَبو محجن کو بلا کر فرمایا کہ میں نے تم کو رہا کردیا اَور اَب کبھی تم کو شراب پینے پر سزا نہیں دی جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter