Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

36 - 64
ایک مسلمان نے پُل توڑ دیا تاکہ خدا نخواستہ مسلمانوں کو شکست ہو تو پیچھے نہ بھاگ سکیں۔ 
اِیران کے فوجی ہاتھیوں کی وجہ سے مسلمان بہت پریشان تھے عرب میں ہاتھی نہیں ہوتا تھا لہٰذا گھوڑے اَور اُونٹ بھی اُن کو دیکھ کر بھڑکتے تھے بالآخر حضرت اَبو عبیدہ اَور اُن کے ساتھ چند لوگ اَپنے گھوڑوں سے اُتر گئے اَور تلواروں سے ہاتھیوں کی سونڈ کاٹنا شروع کردیں ۔ خود حضرت اَبو عبیدہ نے سفید ہاتھی کی سونڈ کاٹی مگر پیچھے لوٹنے میں اُن کا پیر پھسل گیا اَورگر پڑے ،سفید ہاتھی نے فورًا لپک کر اَپنے پیر سے اِن کو کچل دیا۔ اِن کی شہادت کے یکے بعد دیگرے سات آدمیوں نے جھنڈا لیا اَور سب شہید ہوگئے آخر میں حضرت مثنیٰ رضی اللہ عنہ نے اَپنے ہاتھ میں جھنڈا لیا اَور اِیرانیوں کو ہزیمت ہوئی اَور مسلمان اِس ٹوٹے ہوئے پُل کو درست کر کے پھر فرات کے اُس پار آگئے اِس لڑائی میں چار ہزار مسلمان شہید ہوئے، قریب تھا کہ فوج میں بددِلی پیدا ہوجائے مگر خدا نے دِل قوی کردیے اَور چند روز کے لیے لڑائی بھی بند رہی۔ 
اِسی اَثناء میں ١٤ھ شروع ہوگیا اَور رُومیوں نے اِس موقع کو دیکھ کر مسلمانوں کی پوری طاقت اِیران میں صرف ہو رہی ہے جنگ شروع کردی جس کو بعد میں بیان کیا جائے گا۔ حضرت فاروق  نے بے تردّد اِدھر کا اِنتظام شروع کردیا۔ 
اِسی دَرمیان حضرت جریر بن عبداللہ  چار ہزار فوج کے ساتھ یمن سے آگئے حضرت فاروقِ اَعظم نے اُن کو فورًا حکم دیا کہ بجانب اِیران روانہ ہوجائیں اَور مثنیٰ بن حارثہ کی ماتحتی میں کام کریں اَور مثنیٰ کو فرمان لکھا کہ جریر بن عبداللہ صحابی ہیں اِن کے اِکرام و احترام کا پورا خیال رکھنا، اِیرانیوں نے اَب کی مرتبہ مہران ہمدانی کو سردار ِ فوج بنا کر مقابلہ کے لیے بھیجا، بڑی سخت لڑائی ہوئی جس کا نام تاریخ اِسلام میں  یَوْمُ الْاَعْشَارْ ہے اِس لیے کہ اِس لڑائی میں سو مسلمان ایسے تھے کہ اُن میں سے ہر ایک نے دس دس کافروں کو مارا تھا ،مہران بھی ایک غلام کے ہاتھ سے مارا گیا، اِس لڑائی میں مسلمانوں کو اِس قدر مالِ غنیمت مِلا کہ پہلے کبھی نہ مِلا تھا۔ 
اِسی اَثناء میں حضرت مثنیٰ رضی اللہ عنہ نے اُن کے دو بازاروں پر حملہ کیا، سونا اَور چاندی اَور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter