Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

35 - 64
کو مقرر کیا اَور فرمایا کہ (دیکھو کوئی کام بغیرصحابہ کرام کے مشورہ کے نہ کرنا)۔ 
مثنیٰ بن حارث  کو جو پہلے ہی سے بحکمِ صدیق  عراق کی مہم پر مامور تھے حکم دیا کہ وہ بھی اَپنی فوج لے کر روانہ ہوں ،یہ دونوں سپہ سالار اَپنی اَپنی فوج لے کر بجانب ِ اِیران روانہ ہوگئے۔ 
اِیرانی تو بہت پہلے سے تیاریاں کر رہے تھے رستم بن فراخ زاد نے جو اَفواج اِیران کا سپہ سالار ِ اَعظم تھا فورًا جابان کو حکم دیا کہ ایک لشکر جرار لے کر عربوں کے مقابلہ کے لیے جائے چنانچہ دونوں فوجوں کا مقابلہ ہوا اَور جنگ ِ عظیم کے بعد مسلمانوں کو فتح ملی اَور مالِ غنیمت مسلمانوں کو بہت ہاتھ آیا۔ اَبھی مالِ غنیمت تقسیم نہیں ہونے پایا تھا کہ'' نرسی'' بادشاہِ اِیران کا خالہ زاد بھائی ایک بڑی فوج لے کر مسلمانوں کے مقابلہ کو پہنچ گیا۔ 
اِدھر رُستم نے بھی ایک دُوسرے سردار'' جالبوس'' کو ایک بڑے لشکر کے ساتھ بھیج دیا مگر اَبوعبیدہ ثقفی نے قبل اِس کے کہ نرسی اَور جالبوس دونوں جمع ہوں تیزی کے ساتھ نرسی پر حملہ کر کے اُس کو بھگادیا جس سے دونوں کی قوت ٹوٹ گئی اَور مالِ غنیمت بھی کافی ہاتھ آیا۔ اِس کے بعد بے توقف جالبوس پر حملہ کر کے شکست دے دی۔ اِس سے مالِ غنیمت بہت ہاتھ لگا۔
 اِن تین لڑائیوں کے ختم ہونے کے بعد مالِ غنیمت کا خمس اَور قیدیوں کو دارُ الخلافہ بھیج دیا، باقی مال ِ غنیمت غازیوں پر تقسیم کر دیا گیا۔ 
جب اِس شکست کی خبر ملکہ فارس'' پوران دخت'' کو مِلی تو اُس نے'' بہمن جاذویہ'' کو   تیس ہزار فوج اَور تیس ہزار ہاتھیوں کے ساتھ بھیجا اُن میں جو سفید ہاتھی تھا وہ خسرو پرویز کے وقت سے بہت مبارک سمجھا جاتا تھا یعنی وہ جس معرکہ میں جاتا تھا فتح ملتی تھی۔ ''درفش کادیانی'' بھی اُس فوج کے ساتھ تھا جو فر یدون کے وقت سے خزانہ شاہی میں رکھا گیا تھا اَور فتح و کامیابی کے لیے بڑی چیز خیال کیا جاتا تھا۔ پھر رُستم نے کچھ اَور مزید فوج بہمن جاذویہ کے ہمراہ کی۔ 
حضرت اَبو عبیدہ اِس مرتبہ شجاعت سے گزر کر تہور کی حدتک پہنچ گئے اَور فرات کے پل کو عبور کرکے دُشمن سے مصروف ِکارزار ہوئے۔ اِبتداء ً مسلمانوں میں کچھ تزلزل پیدا ہوا اَور اِسی حالت میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter