Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

12 - 64
تو آقائے نامدار  ۖ  نے فرمایا  نماز میں لمبا قیام یعنی نفلی نماز توجسے قرآنِ پاک یاد ہے وہ جیسے تہجد میں پڑھتا ہے یا نوافل اَپنی پڑھتا ہے اَلگ اُس میں وہ حصہ اَفضل ہے ۔ مکہ مکرمہ میں جب بہت ہجوم ہوتا ہے تو ہم نے دیکھا کہ وہ فجر کی نماز میں (  لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوَاتِ )  سے شروع کر کے اَور دو آیتیں پڑھ کر رکوع  اَور پھر (  لاَ یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا ) سے (  وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ) پر دُوسری رکعت کیونکہ مجمع کئی لاکھ کا ہے چھ لاکھ دَس لاکھ اِس کے دَرمیان دَرمیان ہوجاتا ہے حج کے دِنوں میں فجر میں بہت باہر تک تو وہ اِتنی مختصر نماز پڑھاتے ہیں تو یہ بالکل صحیح ہے عالمانہ نماز ہے۔ 
اِمام ِ اَعظم رحمة اللہ علیہ کے واقعات میں ہے کہ وہ کہیں سفر میں تھے تو اِمام اَبو یوسف رحمة اللہ علیہ سے فرمایا کہ نماز پڑھادو اُنہوں نے نماز پڑھائی اَور بہت مختصر پڑھائی فجر کی نماز حالانکہ لمبی ہونی چاہیے مگر بہت مختصر تو اِمام صاحب نے تعریف کی کہ  فَقُہَ اَبُوْ یُوْسُفَ  یہ فقیہ ہوگئے یعنی موقع محل کو پہچان لیا سفر ہے جانے کی جلدی ہے اِطمینان ہو تو پھر ٹھیک ہے سورۂ بقرہ کا فجر کے وقت پڑھنا اَبو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسے کیا اَور حضرت عمر رضی اللہ عنہ تو بہت لمبی لمبی سورتیں پڑھتے تھے سورۂ یوسف پڑھتے تھے  سورۂ نحل پڑھتے تھے وہ تین پاؤ کی ہے سورۂ نحل۔ تو یہ فجر میں ہے مگر اِطمینان سے اَور جب جلدی کی ضرورت ہو تو جلدی ۔تو تمام چیزوں کی رعایت کرنا ہے یہ نہیں ہے کہ کسی بھی چیز کو نہ دیکھو اَور چلتے رہو  ہر وقت ایک ہی رفتار ہے یہ نہیں ہوگا بدلتی رہے گی رفتار ،وہ شریعت پر ہی عمل ہوگا تمام چیزوں میں ۔ 
 ٭  صحابی نے پوچھا  اَیُّ الْھِجْرَةِ اَفْضَلُ   ہجرت کونسی  یا  ہجرت میں کونسی چیز زیادہ اَفضل ہے  ؟ 
تو اِرشاد فرمایا  اَنْ تَھْجُرَ مَاکَرِہَ رَبُّکَ جو اَللہ کو ناپسند ہے وہ بات چھوڑ دو ،یہ ہجرت ہے۔ ہجرت کے معنی چھوڑ نے کے ہیں، اَب چھوڑنے میں کون سی چیز اَفضل ہے فرمایا  مَاکَرِہَ رَبُّکَ۔
٭  اُنہوں نے پوچھا  اَیُّ الْجِھَادِ اَفْضَلُ  جہاد کون سا اَفضل ہے  ؟ 
تو اِرشاد فرمایا جہاد میں سب سے بہتر حصہ وہ ہے یااُس آدمی کا ہے کہ جس کا گھوڑا بھی ذبح کردیا جائے اَور وہ خود بھی شہید ہوجائے، وہ سب سے اَفضل ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter