Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

52 - 64
پانچ پانچ ہزار، مہاجرین و اَنصار کی خواتین میں کسی کا تین سو، کسی کا چار سو، بعض مہاجرین و اَنصار دو ہزار اَور باقی مسلمانوں میں کسی کا تین سو کسی کا چار سو ۔پھر قبیلے قبیلے کا دفترجدا تھا سردارانِ فوج کا جدا، غرضیکہ عجیب اِنتظام تھا۔ 
٭  رسول اللہ  ۖ  کے قرابت والوں کا بڑا لحاظ فرماتے تھے۔ اَپنے بیٹے عبداللہ کا وظیفہ تین ہزار مقرر فرمایا اَور حضرات ِحسنین   کا پانچ پانچ ہزار حتی کہ اُسامہ بن زید   کا چار ہزار۔ 
ایک مرتبہ جمعہ کی نماز کے لیے جا رہے تھے راستہ میں حضرت عباسکے مکان کاپر نالہ تھا، اُن کے یہاں اُس وقت دو چوزے مرغ کے ذبح کیے گئے تھے جیسے ہی حضرت عمر نالہ کے قریب پہنچے اُن چوزوں کا خون پانی میں ملا ہوا اِن پر نالوں سے بہایا گیا جس سے آپ کا لباس خراب ہو گیا پھر گھر واپس آگئے اَور دُوسرے کپڑے پہنے اَور حکم دیا کہ پرنالہ راستہ سے ہٹایا جائے اِس کے بعد حضرت عباس  آپ کے پاس گئے اَور کہا کہ یہ پر نالہ رسولِ خدا  ۖ نے اِس مقام پر لگایا تھا۔ یہ سن کر حضرت عمر نے حضرت عباس سے فرمایا کہ میں آپ کو قسم دِلاتا ہوں کہ میری پیٹھ پر کھڑے ہو کر پرنالہ پھر اِسی مقام پر لگا دیجیے جہاں رسولِ خدا  ۖ نے لگایا تھا چنانچہ ایسا ہی حضرت عباس  نے کیا۔ 
زہری کہتے ہیں کہ جب عراق سے کچھ مال حضرت عمر کے پاس آتا تو آپ بنی ہاشم میں جس کو مجرد دیکھتے اُس کا نکاح کر دیتے، جس کے لونڈی  یا  غلام نہ ہوتا اُس کو لونڈی  یا  غلام دیتے۔ 
اِمام محمد باقر   سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر  کے پاس کچھ حُلّے یمن سے آئے، آپ نے مہاجرین و اَنصار کو تقسیم کیے مگر کوئی حلہ حضراتِ حسنین کے جسم پر ٹھیک نہ ہوا تو آپ نے حاکم ِ یمن کو فرمان بھیجا کہ حضراتِ حسنین کے لیے اُن کے جسم کے موافق حلے بنوا کر بھیج دیں چنانچہ جب وہاں سے حلے بن کر آگئے اَور حضراتِ حسنین نے پہن لیے تو فرمایا کہ میں دُوسروں کو پہنے ہوئے دیکھتا تھا تو میرا دِل خوش نہ ہوتا تھا اَب میرا دِل خوش ہوا۔ 
ایک مرتبہ حضرت حسن  یا حضرت حسین حضرت عمر کے پاس گئے مگر یہ دیکھ کر کہ دَروازہ پر حضرت عبداللہ بن عمر بیٹھے ہیں اُن کو اِجازت نہیں مِلی، بغیر ملاقات کیے ہوئے واپس چلے گئے۔ اِس کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter