Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

53 - 64
خبر حضرت عمر   کو ہوئی، آپ نے بلوا بھیجا اَور فرمایا کہ اے میرے بھتیجے تم کیوں واپس چلے گئے  ؟  اُنہوں نے کہا کہ ہم نے یہ خیال کیا کہ جب حضرت عبداللہ کو اِجازت نہ مِلی تو ہم کو کیسے ملے گی۔ آپ نے فرمایا اے میرے بھتیجے تمہاری اَور عبداللہ کی کیا برابری  !
 اِبن ِ عباس  سے روایت ہے کہ جب مدائن فتح ہوا، مالِ غنیمت آیا تو حضرت عمر نے حکم دیا کہ مسجد میں فرش بچھا دیا جائے اَور اُس پر مال کے ڈھیر لگادیے جائیں پھر تمام صحابہ کرام جمع کیے گئے تو آپ نے سب سے پہلے حضرت حسن   کو ایک ہزار درہم دیے پھر حضرت حسین کو ایک ہزار، اِس کے بعد اَور لوگوں کو تقسیم کیے اَور اَپنے فرزند حضرت عبداللہ کو پانچ سو درہم دیے۔ اُنہوں نے کہا امیر المومنین میں رسول اللہ  ۖ  کے زمانے میں جہاد کرتا تھا اَور حسین تو اُس وقت بچے تھے مگر آپ نے اُن کو ہزار درہم دیے اَور مجھ کو پانچ سو۔ تو آپ نے فرمایا اچھا جیسے باپ اُن کے ہیں ویسا اَپنا باپ دِکھلاؤ۔ اَور اُن کی ماں کی ایسی ماں، اَور اُن کے نانا کا ایسا نانا، اَور اُن کی نانی جیسی نانی اَور اُن کے چچا کا ایسا اپنا چچا اَور  اُن کے ماموں کا ایسا اَپنا ماموں اَور اُن کی خالہ کی ایسی اَپنی خالہ پیش کرو ورنہ اَب کبھی اُن کی برابری  ١  نہ کرنا۔ سنو! اُن کے والد علی مرتضیٰ ہیں اَور اُن کی ماں فاطمة الزہرا اَور اُن کے نانا محمد مصطفی  ۖ  ہیں اَور اُن کی نانی خدیجة الکبری اَور اُن کے چچا جعفر بن اَبی طالب ہیں اَور اُن کے ماموں اِبراہیم فرزند ِ رسولِ خدا  ۖ  ہیں اَور اُن کی خالہ رُقیہ اَور اُم ِ کلثوم ہیں جو رسولِ خدا  ۖ  کی صاحبزادی ہیں۔ 
ایک مرتبہ کسی نے اَمیر المومنین حضرت اُم سلمہ سے اَپنے کسی حق کا تقاضا کیا اَور کوئی گستاخی کی تحریر بھیجی، اِس کی خبر حضرت عمر   کو ہوئی تو آپ نے حکم دیاکہ اِس شخص کو تیس دُرّے مارے جائیں۔ 
(جاری ہے)  
  ١  حضرت فاروق رضی اللہ عنہ نے حسنین رضی اللہ عنہما کے والد علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے اَپنے کو کمتر بتلایا یہ  اِن کی تواضع تھی ورنہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد اِن کا اَفضل ِ اُمت ہونا قطعی ہے ۔ سچ ہے کہ     
راہ اِیں اَست سعدی کہ مردانِ راہ 	بہ عزت نہ کردن بر خود نگاہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter