Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

12 - 64
اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد  : 
اِس میں آتا ہے یہ  وَالْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہ فِیْ طَاعَةِ اللّٰہِ   ''مجاہد'' کے ایک معنٰی تو وہ ہیں جو میدانِ جہاد میں جائے وہ تو اَوّلین درجہ ہے سب سے بلند درجہ ہے بہت مشکل ہر ایک کے بس کا بھی نہیں ہے صحت نہ ہو تو جوان کے بھی بس کا نہیں۔ 
باقی فرمایا  مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہ فِیْ طَاعَةِ اللّٰہِ  جو اَپنے نفس سے جہاد کرے اَپنے نفس کے  خلاف کر لے کہ اللہ کی اِطاعت کا تقاضا یہ ہے اَور میرے نفس(کی چاہت) کا تقاضہ یہ ہے تواُس میں وہ اَپنے نفس سے لڑے اَور خدا کا حکم جو ہے وہ پورا کرنے کی پابندی کرے اَور اُس کو ترجیح دے۔  
 اَور مہاجر  !  مہاجر تو اُس کو کہتے تھے کہ اِسلام کی خاطر اَپنا وطن چھوڑ کر آجائے مدینہ طیبہ اِرشاد فرمایا  وَالْمُہَاجِرُ مَنْ ہَجَرَ الْخَطَایَا وَالذُّنُوْبَ   ١  مہاجر کے اَور معنی بھی ہیں وہ معنی یہ ہیں جو گناہ کے کام چھوڑ دے جو غلطیاں کرنی چھوڑ دے  خَطَایَا وَالذُّنُوْبَ  وہ مہاجر ہے  '' ھَجَرَ''  کا معنی چھوڑا  ''مُھَاجِر''  کا معنی وطن چھوڑ کر آنے والا، آپ نے اِرشاد فرمایا وطن چھوڑ کر آنے والا تو ہے ہی ہے جوخطاؤں اَور گناہوں سے بچے اَور چھوڑ دے اُن کو کرنا وہ مہاجر ِ کامل ہے تو اِیمانِ کامل اُسکا جو اَمانتدار، اِیمانِ کامل اُس کا جو بات کا اَور عہد کا پابند ہو  ( وَاَوْفُوْا بِالْعَہْدِ اِنَّ الْعَہْدَ کَانَ مَسْئُوْلًا)   عہد جو ہے پورا کرنا پڑے گا کیونکہ اِس کے بارے میں سوال ہوگا۔ 
دو طرح کے ''مجاہد''  : 
اَور اِدھر یہ بتلا دیا کہ مہاجر کے بھی دو ہی معنٰی سمجھ لو اَور مجاہد کے بھی دو ہی معنی سمجھ لو۔ ایک وہ  جو فی سبیل اللہ ہے (یعنی) میدانِ جہاد اَور ایک وہ ہے جو میدانِ جہاد میں نہیں ہے(مگر) اَپنے نفس سے لڑتا ہے ،خدا کی اِطاعت کااَور اَپنے نفس کا جہاں ٹکراؤ ہوجائے تو وہاں اَپنے نفس کو چھوڑ کر خدا کی اِطاعت کرتا ہے۔ 
   ١   مشکوة شریف کتاب الایمان  رقم الحدیث  ٣٤
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter