ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢٢ مئی کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،مولانا رحمت اللہ صاحب کی دعوت پر دو روزہ اِجتماع ''تبلیغ و اِصلاحی پروگرام'' میں شرکت کے لیے دوپہر دو بجے جامعہ مدنیہ جدید سے آزاد کشمیر ضلع باغ کے لیے براستہ مری روانہ ہوئے رات گیارہ بجے مری میں حاجی شعیب صاحب مدظلہم کے یہاں قیام ہوا اَگلی صبح جامعہ کے فضلاء مولانا طلعت صاحب ذاکر ، مولانا اَسد صاحب عباسی اَور مولانا عاصم صاحب شاکر حضرت کی آمد کی خبر سن کر ملاقات کے لیے تشریف لائے ۔ مری سے تقریبًا بارہ بجے کے قریب جامعہ جدید کے طالب علم بھائی سعید الرحمن صاحب کے اِصرار پر ڈنہ کچیلی کے لیے روانہ ہوئے۔ چار بجے وہاں پہنچے کھانے سے فارغ ہونے کے بعد چند منٹ کے لیے قیلولہ فرمایا اَور بعد ِ نماز عصر مختصر بیان فرمایا، بعد اَزاں جامعہ مدنیہ قدیم کے فاضل مولانا عبدالکبیر صاحب کی خصوصی دعوت پر بیس بگلہ کے لیے روانہ ہوئے۔رات ساڑھے آٹھ بجے جامعہ فیض العلوم بیس بگلہ پہنچے طعام کے بعد پرانے ساتھیوں کے ساتھ مختلف اُمور پر گفتگو ہوتی رہی۔ دُوسرے دِن حضرت نے بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد بیس بگلہ میں جمعہ کا بیان قرآنِ مجید کی آیت ِ مبارکہ یَآاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْاَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا پر مفصل بیان فرمایا اَور عوام الناس کو'' علم'' اَور ''فن'' کے درمیان فرق سے آگاہ فرمایا۔ نمازِ عصر جامع مسجد ملوٹ میں اَدا کرنے کے بعد ''جگڑی پیل'' کی اِجتماع گاہ میں تشریف لے گئے۔ حضرت نے اِس تبلیغی اِصلاحی اِجتماع میں قرآنِ مجید کی آیت ِ مبارکہ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ .................. کا اِنتخاب فرماکر اِتباعِ سنت کی اہمیت اَورفوائد پر مفصل بیان فرمایا۔ بیان کے