Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

29 - 64
(٤)  جناب رسول اللہ  ۖ  نے اِرشاد فرمایاکہ اللہ جل شانہ' فرماتے ہیں کہ آدمی کا ہر  عمل اُسی کا ہے مگر روزہ وہ میرا ہے اَور میں ہی اُس کا بدلہ دُوں گا، میں ہی اُس کا بدلہ دوں گا۔ 
مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندہ کا حساب لیں گے، اُس کے ذمہ لوگوں کے جتنے حقوق ہوں گے وہ اُس کے اعمال سے اَدا کیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب اُس کے پاس روزہ کے سوا اَور کوئی عمل باقی نہ رہے گا تو حق دار روزے کو بھی چھیننا چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ باقی سارے حقو ق کی اَدائیگی اپنے ذمہ لے لیں گے اَور روزہ کسی حقدار کو نہیں دیا جائے گا اَور روزہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اُس کو جنت میں داخل فرمادیں گے۔
یہ چند حدیثیں روزے داروں پر اِنعاماتِ خداوندی کے سلسلہ میں بیان کی گئیں۔ ایسے اِنعامات کو پڑھ کر بھی روزہ رکھنے سے جی چرانا بدقسمتی اَور محرومی ہے۔
 روزہ نہ رکھنے پر وعید  :
اَب چند حدیثیں روزہ نہ رکھنے کی وعید کے سلسلہ میں بھی پڑھ لیجئے  : 
(١)  حضرت اَبواُمامہ باہلی سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ  ۖ  نے اِرشاد فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ اُلٹے لٹکے ہوئے ہیں اَور اُن کے جبڑے چرے ہوئے ہیں اَور اُن سے خون بہہ رہا ہے۔ آپ  ۖ نے دَریافت فرمایا یہ کون لوگ ہیں  ؟  تو آپ  ۖ  کو بتلایا گیا یہ'' روزہ خور'' ہیں۔ 
(٢)  ایک مرتبہ حضور سرورِ عالم  ۖ  ممبر شریف پر چڑھ رہے تھے تو آپ  ۖ  نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو بلند آواز سے آمین کہا  پھر  دُوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو بلند آواز سے آمین کہا  پھر  تیسری سیڑھی پر قدم رکھتے وقت آمین کہا۔
 صحابہ کرام   نے خلاف ِ معمول بلند آواز سے آمین کہنے کی وجہ دریافت فرمائی تو آپ  ۖ  نے فرمایا اِس وقت میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے تو اُنہوں نے کہا  :  ''برباد اَور ہلاک ہو وہ شخص جس نے رمضان کا مہینہ پایا پھر بھی اُس نے اپنی مغفرت کا سامان نہ کیا (یعنی روزے نہ رکھے)'' ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter