ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
وفیات ٣ جون کو جامعہ اَشرف المدارس کراچی کے بانی و مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد اَختر صاحب خلیفہ مجاز حضرت مولانا شاہ اَبرار الحق صاحب رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد کراچی میں اِنتقال فرما گئے اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے نیزآپ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ملک میں آپ کے تلامذہ اَور مریدین کی بڑی تعداد آپ کے لیے صدقہ ٔجاریہ ہے ۔اِس عظیم حادثہ پر اہلِ اِدارہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیںاَور تعزیت ِمسنونہ پیش کرتے ہیں۔ یکم جون کو جناب ریحان علی صاحب کے والد صاحب طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔ ١٠ جون کو جناب سیّد سلیم صاحب زیدی کے بہنوئی کراچی میں وفات پاگئے۔ ماہِ مئی میںآزاد کشمیر کے مولانا عبدالکبیر صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ وفات پا گئیں۔ ٢٥جون کوحضرت مولانا محمد خان صاحب شیرانی کے بھائی اَوربھتیجے کوئٹہ کے قریب سڑک کے حادثہ میں وفات پاگئے۔ جامعہ مدنیہ کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا نعیم الدین صاحب کے بھائی مہتاب الدین عرف راجہ جو کہ پیدائشی معذور اَور غیر مکلف تھے٢٦جون کو وفات پاگئے۔ جامعہ مدنیہ کے شعبہ علوم ِ عصریہ کے مدرس مولانا فیضان صاحب کے بھائی طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔