Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

31 - 64
رمضان المبارک  ............  نیکیوں کا موسم 
(  حضرت مولانا مفتی جمیل اَحمد صاحب تھانوی  )
ہر کاروباری شخص کو سیزن کی تلاش رہتی ہے، پہلے سے اُس کی تیاری، ضروریات کی فراہمی، لوازمات کی حصولی اَور تمام اَسباب و ذرائع کی سعی میں کوئی کمی اُٹھا نہیں رکھی جاتی ہے۔ سردی کی کار آمد اَشیاء اَور لباسات کے لیے ہر کاروباری پورے سال سے کوشش کرتا رہتاہے۔ گرمی کے شربتوں مفرحات و ضروریات اَور اِسی طرح برسات کے لوازمات میں بھی بہت پہلے سے اہتمامات کیے جاتے ہیں۔ کوئی نمائش میلہ اَور اِجتماع ہو تو جگہیں اَور سامان حاصل کرنے کی دِن رات دُھن رہتی ہے۔ کارخانوں کو سیزن کے وقت کے لیے عرصہ پہلے سے تمام ضروریات فراہم کرنی اَور وقت پر دِن رات ایک کر کے کام میں لگنا ہوتا ہے۔ زراعت کے پیشہ اَصحاب کو بھی ہر موسم کے موافق اَور وقت وقت کے مطابق زمین کی تیاری، بیچ کی فراہمی، آبپاشی کے اِنتظامات دِن رات لگ کر کرنے ہوتے ہیں۔ ملازمین کو بھی خاص خاص اَیام میں دِن رات سر توڑ کوششیں کرنی ہوتی ہیں۔ غرض کوئی اِنسان ایسا نہیں ہے کہ اپنے کام کے سیزن میں ذرا بھی غفلت اَور کوتاہی کرنا چاہتا ہو اَور اگر کوئی غفلت یا کام میں کوتاہی کر گیا تو سارے سال سر پکڑ کر رونا پڑتاہے۔ ہر قوم کا تہوار بھی اُس کے قومی کام کا سیزن ہے جس کی ہرطرح کی تیاری میں سب منہمک رہتے ہیں اَور غفلت والا محروم قرار پاتاہے۔ 
سیزن ایسی چیز ہے کہ راحت و آرام بلکہ خوردو نوش خواب و راحت اَور تمام شوق و تفریح کو  چند روز کے لیے بالائے طاق کر دیتا ہے تب کامیابی ترقی خوشحالی فارغ البالی کے خوابوں کی تعبیریں سامنے آتی ہیں اَور ذراسی کوتاہی پر محرومی ہوجاتی ہے۔ 
شاید آپ نے بھی سنا ہو کہ بعض حضرات اپنے سیزن میں اِس قدر کامیابی حاصل کر لیتے ہیں کہ سارے سال بھی کبھی اِس قدر کامیابیوں کا تصور نہیں ہوسکتا تھا یہ صرف اُن کی ہوشیاری، وقت شناسی ،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter