ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
(١٠) جنت کا خاص دَروازہ ''ریان ''ہے ۔روزوں والے اِسی سے بُلائے جائیں گے، روزہ دار ہی اِس سے داخل ہوں گے جو کبھی پیاسے نہ ہوں گے۔ (بخاری و مسلم ) ہر عبادت کے لیے سیزن : جناب رسول اللہ ۖ سے سوال کیا گیا کون سا صدقہ اَفضل ہے ؟ فرمایا رمضان میں صدقہ کرنا ۔ (ترمذی) سیزن دَر سیزن میں سیزن : یہ '' لیلة القدر'' ہے قرآنِ مجید نے لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْر مِنْ اَلْفِ شَہْرٍ (لیلة القدر ایک ہزار مہینہ سے بہت بہتر ہے) فرمایا ایک ہزار مہینوں کے تراسی سال چار ماہ ہوتے ہیں بلکہ ایک ہزار ماہ کے تیس ہزار دِن اَور تیس ہزار راتیں ہوئیں تو یہ رات اُن راتوں اَور اُن دِنوں یعنی ساٹھ ہزار سے بہتر ہوئی اَور بہترائی کی حد کوئی مقرر نہیں اِس لیے بے اِنتہا بہتر ہے ۔جب تمام رات کا یہ اَجر ہے تو اُس کے ہر ہر منٹ کا بھی اِسی قدر اَجر ہوا کہ ایک ایک منٹ دُوسرے ساٹھ ساٹھ ہزار منٹ سے اَفضل ہو اتو اِس سے محروم رہنا کس قدر محرومی ہے۔ مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ)