ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
درجہ دیا گیا ہے کہ اِمتحان بھی سخت ترین ہے، بدی کے دو پہلوان اِس پر مسلّط ہیں (ایک اَندر کا نفس ایک باہر کا شیطان) اِن دونوں کو زیر کرکے نیکی و عبادت کرنا اَور بدیوںسے بچ نکلنا اُس کا فریضہ ہے گویا اُس کی زندگی ہر آن ایک'' میدانِ جنگ'' ہے اَور ہر وقت فتح و شکست اُس کے لیے مقرر ہے اگر فتح مندہے توفرشتوں سے بھی اَفضل اَور اگر شکست خوردہ ہے تو اِبلیس سے بھی بدتر ہے۔ دینی سیزن : زندگی کا ہر لمحہ اِس معرکہ کی فتح و شکست کامیدان ہے۔ اِس فتح و شکست کا سخت ترین موقع اَور اِس کی کامیابی کا ایک بڑا سیزن ہے جس کا نام ہے'' رمضان المبارک''۔ اِمتحان کے دو شعبے ہیں : کچھ ایسی چیزوں سے جن کی رغبت و شوق طبیعت میں ہو، رَوکنا اَور کچھ کام جو طبیعت پر شاق ہوتے ہوں اُن کے اَنجام دینے کا حکم۔ پھر جن سے روکا جاتا ہے اُن سے روکنے کے اَحکام ''نَوَاہِیْ'' اَور جن کے کرنے کو کہا جاتا ہے اُن کے کہنے کو '' اَوَامِرْ''کہتے ہیں۔ نواہی سے رُکنا اَور اَوا مر کی تعمیل اُس کا فریضہ ہے اَلْحَلَالُ بَیِّن وَالْحَرَامُ بَیِّن (حلال بھی ظاہر ہے اَور حرام بھی ظاہر ہے) قرآن و حدیث نے کھول کھول کر بیان کر رکھا ہے یہی ہر وقت کا اِمتحان ہے، اِسی پرپاس فیل، کامیابی و ناکامی کا مدار ہے۔ لیکن ایک ایسا مبارک زمانہ بھی عطا فرمایا گیا ہے جس میں یہ اِمتحان اَور سخت اَور اِس کی کامیابی بہت ہی بلند دَرجہ رکھتی ہے۔ اِس میں سب سے زیادہ مرغوب و محبوب چیزیں جو ہمیشہ سے پاک و صاف حلال اَور طیب تھیں کچھ وقت کے لیے حرام قرار دی گئی ہیں۔ وہ مرغوب و محبوب چیزیں کہ اِنسان کا اُن سے رُکناعادت کے موافق محال نہیں تو دُشوار بہت ہے۔ ہرکھانے کی چیز اَور ہر پینے کی چیز اَور میاں بیوی کا خاص میل اَور جتنی چیزیں پہلے سے حرام یا مکروہ تھیں برابر حرام و مکروہ ہیں، مزید یہ حلال بھی چند گھنٹوں کے لیے حرام قرار دی گئی ہیں۔ اِن ہی تین چیزوں (کھانا، پینا اَور میاں بیوی کامیل) کے بغیر اِنسان بے چین ہوتا ہے اَور زندگی کی حلاوت ختم محسوس کرتا ہے اِس لیے یہ اِمتحان سخت ترین