Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

10 - 64
تو اُدھر تو اِرشاد فرمایا تھا کہ جو  لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  کہہ لے وہ جنت میں چلا جائے گا اِدھر یہ  اِرشاد فرما رہے ہیں کہ جو اَمانت دار نہیں اُس کا دین ہی کوئی نہیں اَور جس نے عہد کی پابندی نہیں کی اُس کا دین ہی کوئی نہیں اِیمان نہیں، دین نہیں۔ تو دونوں چیزوں میں بظاہر ایسے لگتا ہے جیسے کہ میل نہ ہو (حالانکہ) یہ بات نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ مسلمان کو جو جو کام کرنے چاہییں وہ بھی بتا دیے اَور یہ بھی بتایا کہ اَعمال سے غافل نہ ہو۔
  اَور آدمی اگر یہ سمجھے کہ میں خدا کے حقوق اَدا کر دُوں تو بس کافی ہو گئے یہ غلط فہمی ہے اُس کی ،یہ اَمانت داری دُوسرے کا حق ہے خدا کانہیں ہے بندوں کا ہے اَور معاہدہ کرے اَور اُس کی پابندی یہ بندوں کا حق ہے اَور اُس میں آکے مسلمان بھی کافر بھی دونوں برابر ہو جاتے ہیں، یہ نہیں ہے کہ آپ  نے مسلمان سے وعدہ کیا ہے تو پھر توپورا کریں اَور کافر سے کیا ہے تو پابند نہیں ہیں ایسے نہیں ہے بلکہ پابندی ضروری ہے۔ 
بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول  : 
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا ہی قصہ ہے کہ ایک معاہدہ کی مدت ختم ہونے لگی تو  اُنہوں نے لشکر کشی کا اِرادہ کیا اَور لشکر لے کر روانہ ہوگئے، پیچھے سے ایک صاحب نے آواز دی کہ   وَفَائ  لَاغَدْر   وَفَائ  لَاغَدْر  ١  اُنہوں نے بلا یا اَور بات سنی کہ کیا مطلب ہے اِس کا کہ وفا کرو یعنی  عہد پورا کرو غداری نہ کرو  ؟  پھر اُنہوں نے بتایا کہ اَگر کوئی لوگ آپ سے معاہدہ کرنے کے بعد مطمئن ہوں غفلت میں ہوں مغالطہ میں ہوں (اَور اِس خیال میں ہوں) کہ ہم معاہدہ (میں مزید توسیع) کر لیں گے اَب وعدہ تقریبًا اِس مہینے کے ختم پر ختم ہوجائے گا تو ختم ہوتے ہی حملہ اگر آپ کریں گے تو اَچانک  ہوگا اَور اُن کے خیال کے خلاف ہوگا وہ اِطمینان سے ہوں گے وہ سمجھتے ہوں گے کہ کوئی ایسی بات    نہیں ہے خطرے کی اَور آپ اُن کی غفلت سے فائدہ اُٹھائیں گے ۔(اَور اُن کی )وہ غفلت ہوگی آپ پہ  بھروسے کی وجہ سے، اُس نے آپ پہ بھروسہ کیا اِس وجہ سے وہ غفلت میں ہیں تو یہ بھی ایک طرح سے 
  ١   مشکوة شریف کتاب الجہاد   رقم الحدیث  ٣٩٨٠
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter