Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

51 - 64
ہمراہ کردیا کرتی تھیں۔ اِس طرح ایک بڑا مجمع آپ کے ساتھ ہوجاتا تھا اُن سب کو بازار لے جا کر سودا خرید دیا کرتے تھے اَور جس کے پاس روپیہ نہ ہوتا اُس کے لیے اپنے پاس سے خرید دیا کرتے تھے۔
جب فوجی لوگوں کے خطوط آتے تھے تو اُن کو خود جا کر اُن کے گھروں میں پہنچاتے تھے اَور فرماتے تھے کہ تمہارے شوہر اللہ کی راہ میں کام کر رہے ہیں اَور تم رسولِ خدا  ۖ  کے شہر میں ہو، یہ بھی فرماتے تھے کہ اگرخط کا پڑھنے والا نہ ہو تو دَروازے کے پاس آجاؤ، میں پڑھ کر سنادُوں پھر یہ بھی   کہہ دیتے تھے کہ ہماری ڈاک فلاں دِن جائے گی خط لکھوا کر رکھنا میں بھیج دُوں گا۔ اِس کے بعد خود  کاغذ قلم دوات لے کر ہر ایک کے گھر میں جاتے جس نے لکھوایا ہوتا لے لیتے اَور نہ لکھوایا ہوتا اُس سے پوچھ کر خود لکھ دیتے اَور اُن کے شوہروں کو بھیجوا دیتے۔
 مسلمانوں کے ساتھ جیسی کچھ شفقت تھی ذمی کافروں کی راحت وآسائش کا بھی بڑا خیال رکھتے تھے اَپنے جانشین کو وصیت فرماگئے تھے کہ ذمی کافروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے۔ 
ایک مرتبہ ایک بوڑھے شخص کو بھیگ مانگتے ہوئے دیکھا معلوم ہوا کہ وہ یہودی ہے اَور جزیہ کی زیادتی کی وجہ سے بھیگ مانگ رہا ہے اُس کو ہاتھ پکڑ کرلے گئے اَور کچھ اُس کو دیا اَور حکم جاری کیا کہ ایسے لوگوں پر جزیہ نہ باندھا جائے۔ 
ایک مرتبہ حربی کافر نے آپ کے ملک میں بغرض ِتجارت آمدو رفت کرنے کی اِجازت مانگی تو آپ نے اِجازت دے دی۔ 
٭  بیت المال میں وظائف کی تقسیم کا آپ نے عجیب اِنتظام کیا تھا اِس کے لیے ایک علیحدہ دفتر بنایا، تمام مسلمانوں کے نام اِس میں لکھوائے اَور سب سے زیادہ رسول اللہ  ۖ  کی قرابت کا لحاظ فرمایا، اِس کے بعد اَور فضائل کا۔ یہ ایک بہت مشکل بات تھی جس کا پورا کرنا اِن ہی کا کام تھا۔ حضرت عباس   کا وظیفہ بارہ ہزار مقرر کیا، اَزواجِ مطہرات کا دس دس ہزار سوا ئے حضرت عائشہ کے اِن کا بارہ ہزار تھا۔ اَصحابِ بدر کا پانچ پانچ ہزار، اَنصار   کا چار چار ہزار، مہاجرین حبش کا چار چار ہزار،  اُم المومنین حضرت اُم سلمہ کی وجہ سے اُن کے فرزند عمر بن اَبی سلمہ   کا چار ہزار، حضرات ِ حسنین   کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter