Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

26 - 64
نزولِ قرآن  :
اِنجیل سے پورے چھ سو بیس سال بعد ١٧ رمضان المبارک مطابق ٦ اگست ٦١٠ء بروز پیر سیّدنا رسول اللہ  ۖ  پر قرآنِ مجید فرقان حمید نازل ہونا شروع ہوا اَور تئیس سال کے عرصہ میں  مکمل ہوا۔ چنانچہ اِرشادِ رب العالمین ہے۔ 
''رمضان کے مہینہ میں قرآنِ مجید کا نزول شروع ہوا وہ (قرآن) اِنسانوں کے لیے رہنما ہے اَور ہدایت کی روشن دلیلیں رکھتا ہے۔'' (پارہ نمبر ٢  رکوع٧) 
ماہِ رمضان نزولِ قرآن کی زندۂ جاوید یادگار ہے ۔
ایک حدیث میں ہے روزہ اَور قرآن قیامت کے دن اللہ کے حضور میں شفاعت کریں گے۔ روزہ کہے گا اے میرے پروردگار  !  میں نے اِسے دِن میں کھانے پینے سے اَور خواہشاتِ نفسانی سے روکا تھا لہٰذا اِس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ اِسی طرح قرآن کہے گا میں نے اِسے رات میں (زیادہ) سونے سے روکا تھا لہٰذا اِس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ اِس کے بعد حضور سرورِ عالم  ۖ  نے بشارت دیتے ہوئے فرمایا  :  اللہ تعالیٰ دونوں کی شفاعت قبول فرمائیں گے۔ 
ہماری دُعا ہے اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو ماہ رمضان کا اِحترام اَور روزہ رکھنے کی توفیق اَور قرآنِ کریم کی تلاوت کاشوق عطا فرمائے، آمین ۔
غور کریں تو رمضان المبارک میں دو عبادتیں اہم ہیں، دِن کا روزہ اَور رات کی تراویح ۔اَور تراویح میں قرآنِ کریم کی تلاو ت ایسی عبادت ہے کہ سال کے گیارہ مہینوں میں نہیں ہوتی جو قرآنِ کریم کی حفاظت کا بے مثال عمل ہے اَور اللہ تعالیٰ کے قرآن کی حفاظت کے ذمہ کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ 
 جنگ ِ بدر  :
اِسی مقدس و بابرکت مہینہ میں رمضان المبارک کی ١٧ تاریخ کو کفر و اِسلام کا پہلا معرکہ اَور  حق و باطل کی فیصلہ کن لڑائی (جنگ ِ بدر) ہوئی اَور پہلے ہی معرکہ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو زبردست فتح و نصرت عطا فرمائی، مشرکین ِمکہ کے ستر بڑے بڑے سرغنے ہمیشہ کے لیے موت کی نیند
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter