ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
حضرت ِاَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلس ِذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) اللہ کی مرضی کے مقابلہ میں اَپنی خواہش کو فنا کر ڈالنا معاہدہ مسلمان اَور کافر دونوں سے پورا کرنا ضروری ہے دو طرح کے'' مجاہد'' اَور دو طرح کے'' مہاجر'' ( تخریج و تز ئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 74 سائیڈB 23 - 08 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت آقائے نامدار ۖ ایک دفعہ خطبہ دے رہے تھے تقریر فرما رہے تھے اُس میں فرمایا کہ لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لاَ اَمَانَةَ لَہ اُس آدمی کے پاس یا اُس آدمی کے اِیمان کا اِعتبار نہیں جس کے پاس دیانت داری نہ ہو اَمانت داری نہ ہو۔ وَلَا دِیْنَ لِمَنْ لَّا عَہْدَ لَہ ١ اَور اُس آدمی کے دین کا بھی اِعتبار نہیں کہ جو عہد کا پابند نہ ہو، وعدہ کر لے معاہدہ کرلے اَور پابندی نہ کرے اُس کی، وہ بھی ایسے ہی ہے۔ ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٣٥